تازہ تر ین

معاشی بحران سے نکلنے کے لیے وفاق اور صوبوں کو مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی، وزیراعظم

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی بحران سے نکلنے کیلیے مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار، وزیر تجارت عبدالرزاق داو¿د، چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ سمیت وزیراعظم آزاد کشمیر نے شرکت کی۔اجلاس میں جی ڈی پی گروتھ ریٹ 4 فیصد مقرر کرنے، زراعت کے شعبے میں ترقی کی ساڑھے 3 فیصد، صنعت میں 2.2 فیصد جبکہ خدمات کے شعبے میں ترقی کی شرح 4.8 فیصد مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے لیے وفاق اور صوبوں کے 1.837 کھرب روپے کے ترقیاتی بجٹ اور بارہویں 5 سالہ منصوبے کی منظوری بھی دے دی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ میں سے فاٹا کے لیے حصہ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ معاشی بحران سے نکلنے کے لیے وفاق اور صوبوں کی مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، جب حکومت ملی تو پاکستان ملکی تاریخ کے شدید معاشی بحران کا شکار تھا، ہماری تمام تر کوششیں ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانا تھا، ہم وہ تمام کام کررہے ہیں جو پہلے کیے جانے چاہیے تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv