نئی دلی(ویب ڈیسک) ایک ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستان کے ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمدشاہ کے دیوانے پاکستان میں تو ہیں ہی تاہم بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی احمد کے دیوانے نکلے۔اپنی معصوم اور بھولی بھالی باتوں سے سب کو دیوانہ بنانے والے ننھے احمد کی ایک ویڈیو نے انہیں بھی دیگر سوشل میڈیا اسٹارز کی طرح راتوں رات مشہور کردیاہے۔ احمد جہاں اپنی معصومیت کی بدولت پورے پاکستان کی آنکھ کا تارہ بن چکا ہے وہیں اس کے چرچے بھارت میں بھی پہنچ چکے ہیں۔ احمد کے پرستاروں میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی شامل ہوگئے ہیں۔حال ہی میں بھارتی کپتان کی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ احمد کے انداز میں کہتے نظر آرہے ہیں”اوئے پیچھے تو دیکھو“۔ احمد کے اس انداز نے صرف کوہلی کو ہی نہیں پورے پاکستان کو دیوانہ بنایا ہواہے۔ جب کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی احمد شاہ کی دیگر ویڈیوز میں سے اس ویڈیو کے بے حد پسند کیاگیاتھا۔واضح رہے کہ آج کل احمد مختلف ٹی وی شوز اور رمضان ٹرانسمیشن میں اپنی معصومانہ باتوں سے لوگوں کا دل جیت رہاہے۔
بریکنگ نیوز
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
- ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا
- جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں
- زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری
- ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
- بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے قبل ہی لیک، 6 ملزمان گرفتار
- اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
- ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار
- ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
- ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین
- حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام
- برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی، 94.49 ڈالر بی بیرل پر آگیا
- مودی کی ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے
- سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم
- پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی
- درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
- پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف
- واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ورنہ ۔۔۔۔۔۔ ؟

