لاہور(ویب ڈیسک) کرتار پور راہداری کی تعمیر کے حوالے سے پاک بھارت تکنیکی ماہرین کے مابین ہونے والے تیسرے اجلاس میں دونوں ممالک مشترکہ امور پر متفق نہیں ہوسکے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ٹیکنکل ماہرین کی تیسری میٹنگ کرتار پور اور ڈیرہ بابا نانک کے مابین زیرو لائن پر ہوئی۔ اجلاس میں پاکستان کی طرف سے ایف آئی اے، کسٹم، تعمیراتی کمپنی، پاکستان رینجرز پنجاب اور سروے آف پاکستان کے نمائندے شریک ہوئے جب کہ بھارت کی طرف سے نیشنل ہائی ویز انڈیا، بی ایس ایف، کسٹم اور امیگریشن کے حکام نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس صرف ایک گھنٹہ جاری رہا جس میں دونوں ممالک کے نمائندوں نے ایک دوسرے کو تعمیراتی کام کی تفصیل سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کا ایجنڈا بھارت کی طرف سے ایک کلومیٹر طویل فلائی اوور کی تعمیر تھی۔بھارت کا مو¿قف ہے کہ سیلاب کے دنوں میں دریائے راوی میں طغیانی کے باعث راہداری کی سڑک متاثر ہوسکتی ہے اس لیے بھارت اپنی حدود سے پاکستانی حدود تک ایک کلومیٹر طویل فلائی اوور بنانا چاہتا ہے تاہم پاکستانی حکام اس پر رضامند نہیں ہوئے۔پاکستان کا مو¿قف ہے کہ ممکنہ سیلاب سے بچاﺅ کے لیے سڑک کے اطراف میں بند بنایا جاسکتا ہے اور سڑک کی اونچائی زیادہ رکھی جاسکتی ہے، دونوں ممالک کے مابین آئندہ اجلاس کی کوئی تاریخ بھی طے نہیں ہوسکی۔
بریکنگ نیوز
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
- ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا
- جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں
- زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری
- ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
- بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے قبل ہی لیک، 6 ملزمان گرفتار
- اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
- ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار
- ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
- ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین
- حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام
- برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی، 94.49 ڈالر بی بیرل پر آگیا
- مودی کی ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے
- سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم
- پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی
- درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
- پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف
- واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ورنہ ۔۔۔۔۔۔ ؟

