لاہور (ویب ڈیسک )ٹیکنالوجی کا سہارا اب ہر میدان میں لیا جا رہا تو بیوٹی انڈسٹری کیسے پیچھے رہ سکتی تھی۔آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے لے کر آگمینٹید ریئلٹی تک سب کا استعمال بیوٹی انڈسٹری میں مسابقت برقرار رکھنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کے کسی کام بھی آتے ہیں یا صرف مارکیٹنگ حربے ہیں۔بیوٹی پراڈکٹس میں بڑے نام لوریئل نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ اب وہ صف اول کی بیوٹی فرم نہیں بننا چاہتی بلکہ صف اول بیوٹی ٹیک کمپنی رہنا چاہتی ہے۔ اسی سے نئے رجحانات کا اندازہ ہوسکتا ہے۔لوریئل ٹیکنالوجی انکیوبیٹر کے وائس پریزیڈنٹ کا کہنا ہے کہ خواتین اب پہلے سے زیادہ اپنی مرضی کے عین مطابق پراڈکٹس مانگتی ہیں اور ہمیں ان کی مانگ پوری کرنی پڑتی ہے۔خواتین کے لیے اپنے چہرے کی رنگت کے عین مطابق فاونڈیشن ڈھونڈنا ایک مسئلہ بن جاتا ہے۔ لورئیل اس مسئلے کا حل لایا ہے جس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال کرتے ہوئے صحیح فاﺅنڈیشن کا انتخاب کرنے کے لیے ایک مشین کی مدد لی گئی جس کا نام لی ٹینٹ پرٹی کیولر ہے۔ یہ مشین خواتین کو فاو¿نڈیشن کے 20،000 مختلف شیڈز میں سے ایک شیڈ کا انتخاب کرواتی ہے۔کنسلٹنٹس پہلے آپ کے چہرے کی رنگت کا تعین کلرومیٹر سے کریں گے اور پھر کمپیوٹر کے ذریعے نتائج کو جانچا جائے گا۔آخر میں کمپیوٹر کے نتائج مشین کو بھیجے جائیں گے جو آپ کے لیے ایک خصوصی فاﺅنڈیشن کا شیڈ تیار کرے گی۔آن لائن میک اپ پراڈکٹس خریدتے ہوئے سب سے بڑا مسئلہ ان کو چیک کرنے کا ہوتا ہے لیکن اس مسئلے کا حل آگمینٹڈ ریئلٹی کے استعمال سے نکالا گیا ہے۔بیوٹی پراڈکٹس میں ایک اور بڑے نام سیفورہ نے ورچوئیل آرٹسٹ متعارف کروایا ہے اپنے کسٹمرز کے لیے جو اپنے اسمارٹ فونز کے ذریعے ہزاروں کی تعداد میں موجود ہے لپ اسٹکس اور آئی شیڈوز میں سے اپنی پسند کے رنگ کا انتخاب کرسکیں گے۔تائیوان کی ایک کمپنی نے ایک اسمارٹ مرر تیار کیا جو آپ کی تصویر کھینچ کر آپ کے چہرے پر جھریوں، نشانات، دھبوں اور دیگر مسائل کی نشاندہی کر سکتا ہے۔اسکن ایڈوائزر کے لیے آن لائن اپنی جلد کے لیے مشورے لیے جا سکتے ہیں۔پراکٹر اینڈ گیمبل نے رواں سال میں ایک آلہ پیش کیا ہے جو آپ کی جلد کو اسکین کرکے اس پر موجود دھبوں اور نشانات کو میک اپ کے ذریعے چھپا دیتا ہے۔اس کے علاوہ کمپنی 2020 میں ایک مکمل میک اپ پرنٹر بھی پیش کرنے جا رہی ہے۔ امریکی ڈیزائن ایجنسی ‘سے مور پاویل’ ایک ایسا پرنٹر متعارف کروانے کا سوچ رہی ہے جس سے آپ اپنے لیے آن لائن میک اپ کا انتخاب کریں، اپنی تصویر اسکین کریں، ایپ اس اسکین شدہ تصویر پر میک اپ لگا دے گا۔ بعد میں اس میک اپ کو پرنٹ کر لیں اور اپنے چہرے پر چپکا لیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

