تازہ تر ین

سپریم کورٹ میں ای جوڈیشل سسٹم متعارف

اسلام اآباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں ای جوڈیشل سسٹم متعارف کروا دیا گیا، ای کورٹ سسٹم سے سائلین کو کم خرچ میں جلد انصاف میسر ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ای جوڈیشل سسٹم متعارف کروا دیا گیا، انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ’ای کورٹ‘ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ ای جوڈیشل سسٹم کے تحت پہلے مقدمے کی سماعت 27 مئی کو ہوگی۔سپریم کورٹ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس مقدمے کی سماعت ای جوڈیشل سسٹم سے کریں گے۔ ای جوڈیشل سسٹم پر کراچی کے کچھ مقدمات کی سماعت ہوگی۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ اسلام آباد میں موجود ہوں گے۔اعلامیے کے مطابق وکلاءکراچی رجسٹری میں کمرہ عدالت سے دلائل دیں گے، بنچ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 ججز پر مشتمل ہوگا۔ای کورٹ کی سہولت سے مقدمات کے التوا کی حوصلہ شکنی ہوگی، وکلا اپنا کیس کسی تاخیر کے بغیر پیش کر سکیں گے، وکلاءکو اپنے ہی شہر میں دلائل دینے کی سہولت میسر ہوگی۔ای کورٹ سسٹم سے سائلین کو جلد انصاف اور پیسے کی بھی بچت ہوگی۔ ای کورٹ سسٹم مقدمات کا بیک لاک ختم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv