کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی قومی احتساب بیورو کی طلبی کے باوجود نیب میں پیش نہ ہوئے اور نہ ہی سوالات کے جوابات جمع کرائے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی احتساب بیورو کے احکامات ہوا میں اڑا دیے، طلبی کے باجود نیب کے سامنے پیش نہ ہوئے۔ سابق وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب کی تحقیقات جاری ہیں، ان کو آج سوال نامے کے ساتھ طلب کیا گیا تھا لیکن شاہد خاقان عباسی نہ خود نیب میں پیش ہوئے نہ ہی سوالنامے کا جواب جمع کرایا۔ اس حوالے سے نیب حکام کا کہنا ہے کہ کیس میں تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں، شاہد خاقان عباسی پر وزارت پٹرولیم میں غیرقانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔ قومی احتساب بیورو کے مطابق دوران وزارت شاہد خاقان عباسی نے اختیارات کا ناجائزاستعمال کیا، انہوں نے وزارت پٹرولیم کے قوانین کی خلاف وزری کی۔ اس کے علاوہ شاہد خاقان نے شیخ عمران الحق کو غیرقانونی طور پر ایم ڈی پی ایس او تعینات کیا، شیخ عمران الحق کو 50لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر تعینات کیا گیا تھا حالانکہ ان کو محکمے کا تجربہ بھی نہیں تھا، ان کی تعیناتی قوانین سے ہٹ کر گئی۔ اس سے قبل بھی نیب کی جانب سے ایل این جی اسکینڈل میں شاہد خاقان عباسی کو طلبی کا سمن جاری کیا گیا تھا جسے انہوں نے ہوا میں اڑا دیا، ان کو طلبی کے ساتھ نیب سوالات کے جوابات بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی تھی۔
بریکنگ نیوز
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
- ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا
- جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں
- زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری
- ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
- بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے قبل ہی لیک، 6 ملزمان گرفتار
- اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
- ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار
- ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
- ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین
- حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام
- برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی، 94.49 ڈالر بی بیرل پر آگیا
- مودی کی ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے
- سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم
- پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی
- درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
- پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف
- واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ورنہ ۔۔۔۔۔۔ ؟

