تازہ تر ین

نواز شریف مشکل میں، نیب کو ایک اور کیس میں تفتیش کی اجازت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) کو نواز شریف کے خلاف ایک اور مقدمے میں تفتیش کی اجازت مل گئی۔سارک کانفرنس کی بلٹ پروف گاڑیوں کے ذاتی استعمال کے الزام میں احتساب عدالت نے نیب کو نوازشریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔نواز شریف کے خلاف بلٹ پروف گاڑیوں کے غیرقانونی استعمال پر نیب انکوائری جاری ہے۔ نیب کے مطابق 2015-16 میں غیرملکی مہمانوں کی سکیورٹی کے نام پر33 مہنگی گاڑیاں درآمد کی گئیں، جس میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔تفتیشی افسر نے گاڑیوں کی خریداری کے کیس سے نوازشریف کے تعلق کا ریکارڈ احتساب عدالت میں پیش کیا اور جیل میں تفتیش کی اجازت مانگی۔ احتساب عدالت نے ریکارڈ کی روشنی میں نوازشریف سے تفتیش ضروری سمجھتے ہوئے اجازت دے دی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv