تازہ تر ین

ہراسگی کا کوئی واقع پیش نہیں آیا، گواہوں نے بیان دے ڈالا

لاہور(ویب ڈیسک) گلوکارعلی ظفرکے ہتک عزت کے دعوے کی سماعت ہوئی جس میں 7 گواہوں نے عدالت میں بیانِ حلفی جمع کرایا۔ذرائع کے مطابق علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ میشا شفیع کو بھیجے جانے والے ہتکِ عزت دعوے کی سماعت لاہور سیشن کورٹ میں ہوئی جس میں مزید گلوکار کے مزید گواہان پیش ہوئے۔عدالت میں علی ظفر کے حق میں 7گواہان نے بیان حلفی جمع کرایا جس میں بتایا گیا ہے کہ جیمنگ سیشن میں ہراسگی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، تمام وقت میشا اور علی ظفر ہماری نظروں کےسامنے ہی تھے۔سیشن کورٹ نے آئندہ سماعت پرمیشا شفیع کے وکلاءکو گواہان کے بیانِ حلفی پر جرح کے لیے طلب کرلیا۔ اس سے قبل 11 مئی کو علی ظفر کی پہلی گواہ ماڈل کنزہ منیز نے مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوکر بیان قلم بند کرایا تھا۔ماڈل کنزہ کا کہنا تھا کہ میشا نے جس مقام پر علی ظفر کی جانب سے ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا میں بھی ا±س وقت اسٹوڈیو میں موجود تھی۔ انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اسٹوڈیو میں کنسرٹ کی ریہرسل جاری تھی وہاں، میرے ، علی ظفر اور میشا سمیت 10 سے گیارہ لوگ موجود تھے۔کنزہ نے عدالت کو بتایا کہ جب میشا اسٹوڈیو پہنچیں تو وہ علی ظفر سے گرمجوشی کے ساتھ ملیں اور ریہرسل مکمل ہونے کے بعد انہوں نے مسکراتے ہوئے علی ظفر کو الوداع کیا، ریہرسل کے دوران ویڈیو بھی بن رہی تھی اور دونوں ایک دوسرے سے چار پانچ فٹ فاصلے پر کھڑے ہوئے تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv