لاہور(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ سے نا اہل جہانگیر ترین کی سرکاری اجلاسوں میں شرکت کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنما کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ہے۔ایڈووکیٹ چوہدری شعیب سلیم نے جہانگیر ترین کی سرکاری اجلاسوں میں شرکت کو چیلنج کر رکھا ہے، درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دے چکی ہے، نواز شریف کیس کے اصول کے تحت نااہل شخص حکومت کے کسی سرکاری اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتا، جہانگیر ترین مسلسل سرکاری اجلاسوں میں شرکت کر کے سپریم کورٹ فیصلے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔درخواست میں نشاندہی کی گئی ہے کہ نااہل جہانگیر ترین کی سرکاری اجلاسوں میں شرکت جمہوریت اور قانون کی بالادستی کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے، لاہور ہائیکورٹ جہانگیر ترین کو سرکاری اجلاسوں میں شرکت کے خلاف مرکزی درخواست میں نوٹس کر چکی ہے، مرکزی کیس لاہور ہائیکورٹ کے بینچ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت کے لئے مقرر نہیں ہوا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت جہانگیر ترین کو سرکاری اجلاسوں میں شرکت سے روکے اور سرکاری اجلاسوں میں شرکت کے خلاف درخواست جلد سماعت کے لئے مقرر کرے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

