لاس اینجلس(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ کی ایڈوینچر سے بھرپور فلم ’الہٰ دین ‘ کو دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان میں بھی ریلیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ڈزنی کے چاہنے والوں کے یہ سال کسی جادو سے کم نہیں ہوگا کیوں کہ ڈزنی اپنے شائقین کے لیے رواں سال اب تک تین بڑی فلمیں ’کیپٹن مارول‘، ’ڈمبو‘ اور ’ایوینجر اینڈ گیم‘ ریلیز کر چکا ہے اور اب وہ طلسماتی واقعات سے بھرپور اور بچوں کے معروف کردار ’الہٰ دین‘ کی فلم ریلیز کرنے جارہا ہے۔فلم ’الہٰ دین‘ دنیا بھر کے ساتھ پاکستان میں بھی اپنے ریڈ کارپٹ کےساتھ 24 مئی کو ریلیز ہوگی۔ ماضی کی مشہور اینی میٹڈ فلم کے نئے ورڑن میں چراغ کے جن جینی کا مرکزی کردار نامور اداکار ول اسمتھ ، ہیرو الہٰ دین کا کردار مینا مسعود ، ہیروئن شہزادی جیسمین کا کردار اداکارہ ناومی اسکاوٹ اور ولن جعفر کا کردار مارون کینزاری ادا کر رہے ہیں۔فلم الہٰ دین ماضی میں کارٹون ورڑن میں بنائی گئی تھی جسے دنیا بھر میں پسند کیا گیا تھا تاہم کافی عرصے سے اس فلم کو رئیل ورڑن کے ساتھ بنانے کا کہا جارہا تھا شائقین کے بھرپور مطالبے کے بعد ماضی کی مشہور زمانہ فلم کو حقیقت کے رنگ میں ڈھالنے کے لیے نئے ورڑن کے ساتھ بنائی گئی ہے۔والٹ ڈزنی پکچر کے بینر تلے بننے صرف ’الہٰ دین‘ ہی نہیں بلکہ ایک کے بعد ایک فلمیں اسپائیڈر مین، لائن کنگ، ٹوائے اسٹوری فور، فروزن ٹو اور اسٹار وار جلد ریلیز کی جائیں گی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

