اسلام آباد(آن لائن ) پنجاب کی 56 کمپنیوں میں سے ایک اور کمپنی کا اسکینڈل منظر عام پر آگیا ہے ،جنوبی پنجاب فارسٹ کمپنی کے سابق چیرمین و پاکستان مسلم لیگ نواز کے ایم پی اے سردار اویس لغاری محکمہ جنگلات کی زمین کوڑیوں کے مول رشتہ داروں سمیت قریبی دوستوں میں بانٹتے رہے۔ سردار اویس لغاری نے سرکاری زمین صرف 800 سے 850 روپے فی ایکٹر کے حساب سے 15سال کی لیز پر دی جبکہ علاقہ میں زمین پچاس ہزار روپے فی ایکٹر کے حساب سے ایک سال کے لیے لیز پر دی جاتی ہے۔ محکمہ انیٹی کریش پنجاب کے ڈائریکٹر کی ہدایت پر پولیس نے ایم پی اے اویس لغاری سمیت کمپنی کے سی ای او کے خلاف جنگلات کے رقبے کی الاٹمنٹ کے حوالے سے سرکار کمے کروڑوں کے فنڈ کی خرد برد پر مقدمہ درج کروایا گیا جس کے اگلے روز مسلم لیگ نواز کے ایم پی اے سمیت سی ای او نے عدالت سے 22 مئی تک ضمانت کروالی اور یقین دہاتی کروائی ہے کہ کمپنی کا مکمل ریکارڈ 14 مئی تک انیٹی کریشن پنجاب کو جمع کروا دیا جائے گا۔ دستیاب ایف آئی ار کے مطابق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈی جی خان کے مختلف موضعات میں وقوع پذیرہزاروں ایکڑ محکمہ جنگلات کی زمین کو مبینہ غیر قانونی طریقے سے مذموم مقاصد کے لئے ساو¿تھ پنجاب فارسٹ کمپنی کو انتقال کیا گیا. یہ مذموم مقاصد ثابت ہوچکے ہیں کہ یہ زمین کمپنی کے چئیرمین کے رشتے داروں دوستوں اور سیاسی حمایت یافتہ دوستوں کو کوڑیوں کے مول نہ صرف کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ملی بھگت سے بلکہ محکمہ جنگلات کے افسران کی مدد سے آلاٹ کیا گیا جس کی وجہ سے قومی خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا، ایف آئی آر کے مطابق کمپنی کے قائم ہونے سے قومی خزانہ کو کم از کم پندرہ کروڑ کا نقصان برداشت کرنا پڑا ۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

