اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مفتی منیب الرحمان اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان اور پشاور کی مسجد قاسم علی خان کی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو چاند دیکھنے کی دعوت دینے کا اعلان کیا۔ مولانا منیب الرحمن اور شہاب الدین پوپلزئی کو دعوت بھجوا رہے ہیں کہ وہ تشریف لائیں اور خود دیکھیں کہ چاند کیسے گردش کرتا ہے اور سائنسی طور پر کیوں یہ انتہاءآسان ہے کہ چاند کے اصل مقام کا تعین ہو سکتا ہے اور اس کیلئے بہت پاپڑ بیلنے کی ضرورت نہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ منیب الرحمان اور شہاب الدین پوپلزئی کو چاند دیکھنے کی دعوت بھجوا رہے ہیں، دونوں مفتی حضرات تشریف لائیں اور دیکھیں کہ چاند کیسے گردش کرتا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سائنسی طریقے سے چاند دیکھنے کا یہ آسان طریقہ ہے، چاند کو دیکھنے کیلئے پاپڑ بیلنے کی ضرورت نہیں۔واضح رہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے پر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب اور فواد چوہدری کے درمیان نوک جھونک ہوئی تھی اور وفاقی وزیر نے ایک قمری کیلنڈر بنانے کا اعلان کیا تھا جس پر مفتی منیب نے وفاقی وزیر پر برہمی کا اظہار کیا تھا جب کہ فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ چاند دیکھنے پر 36 سے 40 لاکھ روپے خرچ آتا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

