تازہ تر ین

مال بناﺅ ابو بچاﺅ ڈرامہ کے کردار جلد جیل جائینگے، سیاسی بہرپیوں کا نیا داﺅ ہے: مشیر اطلاعات کا کھلا بیان

سیالکوٹ، اسلام آباد (آئی این پی، آن لائن) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائےاطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج افطاری کی آڑ میں سیاسی مفادات کا تحفظ اور مک مکاﺅ کے لئے چور دروازہ ڈھونڈا جا رہا ہے اور پاکستان کے دو لیڈران ایک دوسرے کے ساتھ تجدید عہد کرنے جا رہے ہیں اور میڈیا پر اس افطاری کے حوالے سے دن بھر سے رائے جاری رہی ہے۔چور چور اور ایک زرداری سب پر بھاری کے نعرے جو جلسوں میں لگائے جاتے تھے آج اس نورا کشتی کا اختتام ہو گیا ہے مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مقامی میرج ہال میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کے دو لیڈر ایک دوسرے کے ساتھ تجدید عہد کرنے جا رہے ہیں افطاری کی آڑ میں سیاسی مفادات کا تحفظ اور مک مکاﺅ کے لئے چور دروازہ ڈھونڈا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ان دونوں جماعتوں کے گٹھ جوڑ اور مک مکاﺅ کا بیانیہ دیتے رہے ہیں عمران خان نے عوام سے جو وعدے کہے تھے کہ وہ کرپشن کا خاتمہ کریں گے آج افطاری کے نام پر شرپسندی اور انتشار پسندی پھیلائی جا رہی ہے آج تمام سیاسی جماعتیں عمران خان کے خلاف گٹھ جوڑ کرنے جا رہی ہیں عمران خان کے خوف میں مبتلا سیاسی مردے خود کو زندہ رکھنے کے لئے نئے داﺅ پئچ لڑانے جا رہے ہیں ان سیاسی جماعتوں نے جو زخم دہیے اورمعیشت پر خودکش حملے کیے ہیں اس سے ہر بچہ مقروض ہے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اکتیس ہزار ارب کے قرضوں میں اس۔ ملک کو دھکیلا گیا ہے جس سے معیشت کو مشکلات درپیش ہیں ملکی معیشت کو درپیش مسائل کا ذمہ دار نو ماہ کی حکومت کو نہیں ٹھہرایا جا سکتا انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز سے ہمدردی ہو رہی ہے جو عمران خان پر تابڑ توڑ حملے لرتا تھا اور آج مریم نواز ،بلاول بھٹوں کی افطاری میں جا رہی ہیں حمزہ شہباز کے بیانیے کو انکا خاندان بھی نہیں مار رہا آج مریم نواز کی قیادت میں ملا جا رہا ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستانی عوام ابو بچاﺅ افطاری کو مسترد کریں گی عمران خان ہی اس قوم کے لئے واحد روشن چراغ ہیں اور عمران خان کی قیادت میں اس ملک میں کرپشن بے روزگاری مہنگائی کا خاتمہ اور معیشت کی مضبوطی ہو گی عوام جے جو مینڈیٹ دیا ہے پانچ سال بعد ہم بھی عوام کے کٹہرے میں جوابدہ ہوں گے۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر میں بیرون ملک دولت ٹھکانے لگانے اور اومنی گروپ کے باپ کو تحفظ دینے کی ترکیبیں سوچی گئیں ۔ لوٹ کے مال کو تحفظ دینے کے لئے لائحہ عمل تیار کیا گیا ۔ ان خیالات کا اظہار فردوس عاشق اعوان نے اتوار کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا ۔ انہوں نے بلاول بھٹو کے افطار ڈنر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بہروپیوں کو پاکستان کی عوام کا کوئی دکھ درد نہیں ہے ۔ بہروپیے عوام کو کاروباری فائدہ کے لئے استعمال کرنے پر کاربند ہیں ۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ افطار ڈنر میں بیرون ملک دولت کو ٹھکانے لگانے اور اومنی گروپ کے باپ کو تحفظ دینے کی ترکیبیں سوچی گئیں اس کے علاوہ لوٹ کے مال کو تحفظ دینے کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان کی زیر قیادت عوام بہروپیوں کے زخموں سے آزاد ہو چکی ہے اب قوم سیاسی بہروپیوںکے جھانسے میں نہیں آئے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv