تازہ تر ین

عیدالفطر کے بعد حکومت کے خلاف اے پی سی ہوگی، بلاول بھٹو

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے بعد مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں آل پارٹی کانفرنس (اے پی سی) میں حکومت کے خلاف مشترکہ سیاسی حکمت عملی تشکیل دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ افطار پارٹی میں پاکستان کے موجودہ سیاسی، اقتصادی، انسانی حقوق اور دیگر مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ’تمام جماعتیں پارلیمان کے اندر اور باہر علیحدہ علیحدہ احتجاج کریں گی‘۔انہوں نے سیاسی جماعتوں کے ساتھ سلسلہ وار ملاقات اور مذکرات جاری رکھنے کا بھی عندیہ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی سیاسی جماعت تنہا پاکستان کے مسائل کا حل نہیں نکال سکتی۔انہوں نے افطار پارٹی میں شریک تمام جماعتوں کے رہنماﺅں کا شکریہ ادا کیا



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv