جوہانس برگ(ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار آرنلڈ شوازنیگر پر نوجوان نے حملہ کردیا تاہم وہ محفوظ رہے۔ دی ٹرمینیٹر سیریز سے شہرت حاصل کرنے والے ہالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار جنوبی افریقا میں اپنے مداحوں کے ساتھ اسنیپ چیٹ ویڈیو ریکارڈ کررہے تھے جکہ ایک نامعلوم نوجوان نے انہیں پیچھے سے فلائنگ کک ماری تاہم اسی وقت سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے اس لڑکے کو پکڑ لیا۔ آرنلڈ شواز نیگر اس حملے میں محفوظ رہے بعد ازاں انہوں نے ٹوئٹر پراس حملے کے بارے میں اپنے ردعمل کا اظہار کرکے سب کو حیران کردیا۔ انہوں نے کہا مجھے اس وقت احساس ہوا جب میں نے بھی آپ لوگوں کی طرح ویڈیو دیکھی جس میں مجھے ایک نوجوان لڑکا پیچھے سے کک مارتا ہے مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ اس بیوقوف لڑکے کی وجہ سے میری اسنیپ چیٹ ویڈیو خراب نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ آرنلڈ شوازنیگرسالانہ آرنلڈ کلاسک افریقا ایونٹ کے لیے جنوبی افریقا میں موجود ہیں جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

