تازہ تر ین
imran khan

الزامات کی بوچھاڑ کرتے کرتے کرپٹ ٹولہ افطار کو یوٹرن بنانے لگا

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک‘ نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں پاکستانی عوام سے کبھی بے وفائی نہیں کروں گا۔ بلاول بھٹو کی افطاری پر کرپٹ اکٹھے ہورہے ہیں۔کرپٹ مافیا حالیہ اقتصادی بحران سے بلیک میل کرنا چاہتا ہے۔ پختونخوا میں کابینہ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ معیشت کی بحالی کرپٹ سیاسی مافیا سے نجات ممکن ہوگی۔ بلاول‘ مریم ایک دوسرے پر کرپٹ ہونے کا الزام لگاتے نہیں تھکتے تھے اب افطاری پر اکٹھے ہورہے ہیں۔ مشکل وقت ہے لیکن درست فیصلے کررہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کو چلانے کے لئے اسی قوم سے پیسہ اکٹھا کر کے دکھا?ں گا، ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ شوکت خانم پشاور کی فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ قوم شوکت خانم کو ہر سال پچھلے سال سے زیادہ پیسے دیتی ہے۔ ملک میں غریب سے غریب لوگ بھی خیرات میں پیسے دیتے ہیں۔ تقریب کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شوکت خانم میں 75 فیصد کینسر کے مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے۔ 90 فیصد پاکستانی کینسر کے مرض کا علاج نہیں کرا سکتے۔ 30 سال پہلے جب اس سفر پر نکلا تو سب نے کہا ہسپتال نہیں بن سکتا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں کے لیے ریفارمز لا رہے ہیں، سرکاری ہسپتالوں کیخلاف ایک مہم چل رہی ہے۔ پشاور میں چند ڈاکٹرز بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہسپتالوں کو ٹھیک کرنے کے لیے نئی مینجمنٹ سسٹم لانا چاہتے ہیں۔ یہ مینجمنٹ سسٹم بالکل شوکت خانم ہسپتال جیسا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں کی پرائیوٹائزیشن نہیں کی جا رہی۔ جانتا ہوں کہ سیاسی لوگ ڈاکٹرز کے پیچھے ہیں، سرکاری ہسپتالوں کے معاملے پر دبا? میں نہیں آئیں گے۔ وزیراعلیٰ محمود خان کو کہہ دیا ہے ڈاکٹرز سے بات چیت کریں، اپنے نظریہ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے گیس کا اتنا بڑا ذخیرہ ملے کہ آئندہ 50 سال کے لیے گیس کی کمی پوری ہو جائے۔ گیس کے ذخائر کے بارے میں آئندہ ہفتے پتہ چل جائے گا۔ دوسری طرف ضم شدہ قبائلی اضلاع کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نیا بلدیاتی نظام قبائلیوں کے پرانے نظام سے ملتا جلتا ہے۔ بلدیاتی نظام کے ذریعے ہر گا?ں اپنے فیصلے خود کریں گے۔ صوبائی حکومت ہر گا?ں کو براہ راست فنڈز دے گی۔ دہشتگردی کے دوران قبائلی علاقوں نے بہت سی مشکلات کا سامنا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں پرانے نظام کی وجہ سے امن تھا۔ قبائلی علاقوں میں جرائم کی شرح بہت کم تھی۔ خیبرپختونخوا میں انضمام بہت مشکل فیصلہ تھا۔ ایک کمیٹی بنائیں گے جو مسلسل بیٹھ کر قبائلی علاقوں کے مسائل حل کرے گی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں جلد پختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں نمائندگی ملے گی جس کے بعد آپ کے مسائل کی آواز اسمبلیوں میں بھی آئے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قبائلی مشران کی بدولت ملک میں امن وامان قائم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ قبائلی اضلاع کا نیا نظام قبائلیوں کے رہن سہن اور روایات سے متصادم نہیں ہو گا۔کوشش ہے کہ نئے نظام سے قبائلی روایات اور طرز زندگی متاثر نہ ہو۔ وزیراعظم عمران خان نے ان خیالات کا اظہار گورنر ہا?س میں ضلع خیبر کے قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور پہنچے۔ وزیراعلیٰ محمود خان اور گورنر شاہ فرمان نے ان کا استقبال کیا۔عمران خان اور وزیراعلیٰ محمود خان کے درمیان ملاقا ت میں قبائلی اضلاع کی ترقی اور بلدیاتی انتخابات پر گفتگو ہوئی جس میں گورنر شاہ فرمان بھی شامل تھے۔ وزیراعظم کے ساتھ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے گورنر ہا?س میں ضلع خیبر کے قبائلی جرگے سے خطاب کیا اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ نئے نظام سے ان کے مسائل حل ہوں گے۔حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے تاہم حکومت بہت جلد ان مشکلات پر قابو پا لے گی۔ جس طرح کے حالا ت موجودہ حکومت کو ملے ہیں اس میں بہت کام کرنا ہے۔ قبائلی عوام کی بحالی اور صوبائی و قومی اسمبلی میں ان کی نمائندگی اور انہیں ملک کے دیگر حصوں کے برابر لانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔خود قبائلی رسم و رواج سے آگاہ ہونے کی وجہ سے حکومت کو وہ تمام اقداما ت اٹھائے گی جس سے قبائلی علاقوں میں ترقی کا آغاز ہو۔قبائلی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے قبائلی علاقوں کے حوالے سے بریفنگ میں اب تک اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے وزیراعظم کو تفصیلات سے آگاہ کیا جس پر عمران خان نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ قبائلی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے۔بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے شوکت خانم کینسر ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ وزیراعظم عمران خان سے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ملاقات کی صوبے میں اصلاحات کے نفاز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیرِ اعظم سے دورہ پشاور کے موقع پر خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ کے ارکان نے بھی ملاقات کی۔رپورٹ کے مطابق عوامی مسائل وزرائ کی کارکردگی پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان سے ضم شدہ فاٹا کے عمائدین نے بھی ملاقات کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv