تازہ تر ین
aa

غریب دوست بجٹ آئیگا، صمصام بخاری کا وعدہ

لاہور(وقائع نگار) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ مشکلات کے باوجود بجٹ ”غریب دوست” ہوگا۔موجودہ حکومت بے جا نمود و نمائش پر یقین نہیں رکھتی۔سابق حکومت کے مقابلے میں 5فیصد بھی تشہیر نہیں کر رہے۔میڈیا کا دور ہے، کوئی خامی چھپی نہیں رہ سکتی۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ویڑن اور کمٹمنٹ کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت کا متعارف کردہ نیا بلدیاتی نظام پنجاب میں بڑے پیمانے پر مثبت تبدیلی لائے گا اور انشائ اللہ یہاں مدینے کی ریاست قائم ہو کر رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت عام آدمی کےلئے نئے مواقع اور روزگار پیدا کر رہی ہے۔ سابق حکومت کے برعکس ہم پنجاب کے ہر ضلع میں ایک جیسی ترقی کے خواہاں ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ہمارے سامنے سترسال میں پیدا ہونے والے مسائل کا انبار ہے۔ ان مسائل کو حل کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ملک سے سفارش کلچر اور رشوت کے خاتمے کی کوششیں کررہی ہیں۔نئے بلدیاتی نظام کے نفاذ سے مقامی سطح پر مسائل کا حل کئی خرابیاں دور کر دے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv