تازہ تر ین

تبدیلی مگر زندگی سے خود کشی کی طرف ، حمزہ شہباز کی حکومت پر تنقید

لاہور ( این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے ڈالر کی قیمت مزید بڑھنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کی نالائق ترین حکومت کی وجہ سے ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے،تبدیلی ہر روز قوم کی چیخیں نکلوارہی ہے،ڈالر بھی کی طرح کسی جگہ ٹھہر نہیں رہا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان اب ہم آپ کا عوام پر ظلم برداشت نہیں کر سکتے ، اب آپ کو جانا ہو گا ،ملکی معیشت اب ملک کے ہاتھ میں نہیں آئی ایم ایف کے حوالے کر دی گئی ہے ،عمران خان نے صرف عوام کی چیخیں نکلوانے کا وعدہ پورا کیا ہے ،روز ڈالر مہنگا ہونے سے مہنگائی کے طوفان میں مسلسل اضافہ ہو گا،ڈالر کی روز بدلتی قیمتیں اور تبدیل ہوتا روپیہ تباہی لارہا ہے،ڈالر میں اضافے اور روپے میں کمی سے ہر روز قومی قرض میں اضافہ ہو رہاہے ،ہر روز غریبوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، حمزہ شہباز نے کہا کہ نالائق نیازی نے ملکی معیشت اور اداروں پر بیرونی قوتوں کو مسلط کر دیا ہے ،روپے کی بے قدری کا یہی عالم رہا تو بزنس تو دور ریڑھی لگانا بھی مشکل ہو جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv