کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای)کے صدر عارف نظامی، سینئر نائب صدر امتنان شاہد اور سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک سمیت اسٹینڈنگ کمیٹی کے تمام اراکین نے سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور پیپلزپارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کے جواں سالہ بیٹے اسامہ قمر کے روڈ حادثے میں جاں بحق ہونے پر تعزیت کرتے ہوئے انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میںجگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس سانحہ پر صبرجمیل عطا فرمائے۔