کراچی (میاں طارق جاوید) رمضان المبارک پہلے عشرہ کے اختتام تک پاکستانی ٹی وی انڈسٹری میں جاری رمضان ٹرانسمیشن میں ریٹنگ کے حوالے سے رکن قومی اسمبلی اور معروف اینکر عامر لیاقت حسین کی پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ عامر نے اپنی پہلی ٹرانسمیشن میں ہی میدان مار لیا جبکہ شعبدہ باز اینکر ریٹنگ میں اپنی ہی بیوی سے شکست کھا کر تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ رمضان ٹرانسمیشن کے خود ساختہ بانی کہلائے جانے والے عامر لیاقت اپنی چھچھوری حرکتوں اور تمام تر شعبدہ بازیوں ، پی ٹی وی انتظامیہ سے جھگڑوں کے باوجود اس بار رمضان المبارک کی ٹرانسمیشن میں ریٹنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں۔ اس بار انکی پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ عامر ہیں اس رمضان میں پہلی بار کیمرے کے سامنے مشترکہ ٹرانسمیشن میں اداکار احسن خان کے ساتھ کمپیئرنگ کررہی ہیں۔ ڈاکٹر بشریٰ عامر جو عامر لیاقت حسین کی پہلی اہلیہ کے ساتھ ساتھ انکی رمضان ٹرانسمیشن اور انکے شوز کی ڈائریکٹر بھی ہوتی تھی۔ عامر لیاقت کی دوسری شادی کے صدمہ سے سنبھلنے کے بعد میڈیا انڈسٹری میں بطور کمپیئر انکی انٹری نے پوری انڈسٹری میں دھماکہ کردیا تھا۔ عامر لیاقت جو خود بلا شرکت غیرے رمضان ٹرانسمیشن کا خود ساختہ کنگ تصور کرتے تھے دوسری شادی کے بعد بشریٰ عامر کے کمپیئرنگ کے فیصلے پر عامر لیاقت مشتعل ہوگئے تھے جس پر انہوں نے پی ٹی وی انتظامیہ کو دھمکیاں دیتے ہوئے 4رمضان کو افطار ٹرانسمیشن ادھوری چھوڑ دی تھی جس پر بااثر حلقوں کی مداخلت پرانہیں اگلے دن دوبارہ پی ٹی وی ٹرانسمیشن کا حصہ بننا پڑا۔ رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے اختتام پر جاری ہونے والی ریٹنگ میں پی ٹی وی ہوم اور ہم ٹی وی کی مشترکہ ٹرانسمیشن اور کمپیئرز میں ڈاکٹر بشریٰ عامر نے بازی مار لی ہے۔ پہلی بار کمپیئرنگ میں قدم رکھنے والی ڈاکٹر بشریٰ عامر نے عوام کی پسندیدگی پر بے حد شکریہ ادا کیا ہے جبکہ دوسری جانب عامر لیاقت حسین کی پی ٹی وی نیوز ، پی ٹی وی نیشنل ، پی ٹی وی بولان اور پی ٹی وی گلوبل پر سے آن ایئر ہونے کے باوجود ناظرین کی خاطر خواہ توجہ حاصل کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہوگئے ہیں۔ اس بار ریٹنگ میں تیسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔ رمضان المبارک کی خصوصی ٹرانسمیشن میں عامر لیاقت حسین کی جانب سے خواتین کی موجودگی میں لائیو بے ہودہ لطیفہ سنانے پر ناظرین مشتعل ہوگئے۔ پیمرا اور حکومت سے اس غلط حرکت پر چھچھورے اینکر پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق 8رمضان کی ٹرانسمیشن عامر لیاقت کی جانب سے لائیو بے ہودہ لطیفہ گوئی پر پاکستان اور پاکستان سے باہر ناظرین مشتعل ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے ماہ مقدس میں اس طرح کی بے ہودگی کرنے پر ناظرین کا سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ کچھ افراد کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت حسین پی ٹی وی کو بھی پرائیویٹ ٹی وی چینل سمجھ کر بے ہودگیاں کررہے ہیں۔ یہ حرکتیں ان کی گھریلو تربیت کی بھی غماز ہیں۔ ناظرین حکومت اور پیمرا سے فوری طور پر مطالبہ کیا ہے کہ ماہ مقدس کے تقدس کو بحال کرنے کیلئے عامر لیاقت جیسے بے ہودہ اینکر پر فوری طورپر پابندی لگائی جائے متعدد مذہبی جماعتوں اور علمائ کرام کا کہنا ہے کہ سب اسلامی شعائر کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور اخلاقیات کے منافی ہے۔ مذہبی حلقوں کی جانب سے عامر لیاقت کو فوری ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

