Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

سٹے بازوں نے ڈالرز مارکیٹ سے اٹھالیے اسی لیے قیمت بڑھی: ڈاکٹر قیس ، وقت آگیا رمضان کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلائی جائے: طاہرہ اورنگزیب ، امریکہ کبھی دشمنوں پر نہیں ہمیشہ دوستوں پر حملہ کرتا ہے: عبداللہ گل کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7“ میں گفتگو

By adminمئی 18, 2019
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے پروگرام ”نیوز ایٹ سیون“ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر معاشیات ڈاکٹر قیس اسلم نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں سٹے بازوں نے ڈالرز مارکیٹ سے اٹھا لیے ہیں جسکی وجہ اسکی طلب زیادہ ہوئی اور قیمتیں بڑھی ہیں۔ اسٹاک مارکیٹ میں آئی ایم ایف معاہدے نے خوف کی فضا قائم کی ہے۔ آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان معاہدہ ہوا ہے کہ سینٹرل بینک اپنی مانیٹری پالیسی کے ذریعے معیشت کو کنٹرول کرے گا اور حکومت کا کوئی کردار نہ ہوگا۔ چین نے امریکا کی مصنوعات پر 20فیصد ڈیوٹی لگادی ہے جسکی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس مندی کا شکار ہیں۔ پاکستان حکومت کی ایمنسٹی اسکیم شاید سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے میں مددگار ہو مگر ہمارے بڑے سرمایہ کار معیثت کو پا?ں پر کھڑا کرنے میں مدد نہیں کریں گے۔ چھوٹے سرمایہ کاروں اور ڈالر کی قیمت کم ہونے سے اسٹاک مارکیٹ کا توازن بحال ہوگا۔ روپے کی قدر میں کمی سے برآمدی مصنوعات سستی ہونے پر امید ہے مانگ بڑھ جائے گی۔ انرجی اور خوراک میں افراط زر کو کنٹرول کرنا حکومت کا کام ہے۔ حکومت ڈائریکٹ ٹیکس بڑھائے اور ان ڈائریکٹ ٹیکس کم کرے تو چیزیں کنٹرول میں آئیں گی۔ حکومت کے مشیر اپنے دوستوں کو فائدہ دینا چاہتے ہیں یا قوم کو، یہ بجٹ میں واضح ہو جائے گا۔ اسحاق ڈار مصنوعی طور پر ڈالر کی قیمت اوپر اور نیچے لیکر آئے تاکہ انکے دوست پیسہ بنا سکیں۔ موجودہ حکومت کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں کیونکہ آئی ایم ایف معاہدے میں لکھا گیا ہے کہ معیثت کو فری مارکیٹ فورسز کیساتھ کمپٹیشن پر لیکر جانا ہے۔ حکومت صرف غربت کو کنٹرول کر سکتی ہے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری آئی تو ڈیڑھ سے دو سال بعد صورتحال بہتر ہونے لگیں گی۔ حکومت کو اپنے کرنٹ اخراجات کنٹرول کر کے ترقیاتی اخراجات پر پیسہ لگا کر گروتھ بڑھانی چاہیے۔ حکومتی معاشی ٹیم کے نئے ممبرآئی ایم ایف کی ڈائریکشن پر کام کریں گے نہ کہ پاکستانی سرمایہ کاروں کی ڈائریکشن پر۔ مسلم لیگ ن کی رہنما طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ تمام اپوزیشن متفق ہے، وقت آگیا ہے رمضان کے بعدحکومت کے خلاف تحریک چلائی جائے۔ مسلم لیگ ن کی مجلس عاملہ اور پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ 20مئی کو اسلام آباد میں ہوگی جسکی صدارت راجہ ظفر الحق، شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف اور احسن اقبال کریں گے اور حکومت مخالف تحریک کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کی قیادت سے اشارہ ملا ہے کہ رمضان کے بعد عوام کیساتھ ملکر مہنگائی کے خلاف تحریک چلانی ہے۔ شہباز شریف لندن میں کچھ ٹیسٹ کروانے کے بعد بجٹ سیشن میں ایوان میں موجود ہوں گے اور حکومت مخالف تحریک میں ہراول دستہ بھی ہوں گے۔ لیڈر حزب اختلاف نہیں حکومت لاپتا ہے۔حکومت مخالف تحریک میں مولانا فضل الرحمان ، آصف زرداری اور مسلم لیگ ن سمیت پارلیمنٹ میں اور باہر اپوزیشن جماعتیں ایک نکاتی ایجنڈے پر سامنے آئیں گے۔ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ساڑھے 6سو ارب روپے قرض اضافی دینا ہوگا۔ بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سمیت مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا۔ عوام پرانے پاکستان میں کم از کم جینا چاہتی ہے۔ جس شخص کی اپنی کابینہ نہیں وہ ملک کا وزیراعظم کیسے بن سکتا ہے، انہیں آئی ایم ایف کی نوکری کر لینی چاہیے۔ پروگرام میں خصوصی شریک مہمان ماہر دفاعی امور عبداللہ حمید گل نے کہاکہ امریکا کبھی دشمنوں پر نہیں ہمیشہ دوستوں پر حملہ کرتا ہے۔ امریکا کو جہاں محسوس ہو کہ اسے آڑھے ہاتھوں لیا جائے گا وہاں سے بھاگ کھڑا ہوتا ہے، صومالیہ، ہیٹی، نارتھ کوریا اور افغانستان کی مثال سامنے ہے کہ امریکہ گھٹنوں پر آیا ہوا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسی جارحانہ نہیں معاملات سلجھانے کی ہے۔ امریکہ کی موجودگی مشرق وسطی اور ایشیا میں نہ ہونے کے برابر ہے، افغانستان اور شام میں امریکا کی پیچھے ہٹنے کی پالیسی سے اسرائیل کو بہت تشویش ہے اور انہیں شک ہو چلا ہے کہ امریکا اس خطے سے مکمل نکل گیا تو انکا والی وارث کوئی نہیں رہ جائے گا۔ اسی لیے مشرق وسطیٰ میں تھوڈ میزائل پہنچا دئیے گئے۔ پاک چین دوستی امریکہ کو کسی صورت قبول نہیں ، سی پیک سے منسلک ممالک کو دھماکوں کا تحفہ دیا جارہا ہے، پاکستان میں اداروں اور اپنی ہی حکومت کیخلاف لوگوں کو بھڑکانے کی سازش ففتھ جنریشن وار کا حصہ ہیں۔ اس گیم میں ایران جنگ بہانہ ہے ، گریٹر اسرائیل کو سامنے لانا ہے۔ سی پیک پاکستان کے نیوکلیئر اثاثہ جات اور سعودی عرب نشانہ ہیں۔ ایران پر امریکی پابندیوں کے باوجود بھارت ایران سے تیل خریدتا رہا ہے، برادر ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے پاک ایران تعلقات نہایت اہم ہیں۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.