لاہور(صدف نعیم سے)گورنر پنجاب چوہدری محمد سروراوروزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا قمر الزمان کائرہ کے صاحبزادے کے انتقال پر اظہار افسوس،ہم جواں سال بیٹے کے انتقال کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔گورنر پنجاب اور وزیر اعلی کا قمر زمان کائرہ اور سوگوار خاندا ن سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت-آپ کے جواں سال بیٹے کے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے پر دلی دکھ ہوا ہے ۔ اللہ تعالی آپکو اور غمزدہ خاندان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔