تازہ تر ین

تیزاب گردی کے خلاف ریما کا اہم اقدام

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی فلمی صنعت کی خوبرو اداکارہ ریما خان پاکستان میں تیزاب گردی اور مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگانے والے واقعات کے پھیلاو¿ اور اس کی روک تھام کے لیے موثر قانون سازی کرنے کی ضرورت کے بارے میں آگاہی دیں گی۔وہ کراچی کی ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) کی خیر سگالی سفیر بن گئی ہیں۔ایک ایمبیسڈر کی حیثیت سے ریما نے یہ اعزاز پانے کی خوشی میں ایک این جی او سے وابستہ افراد اور اس پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین کے ساتھ گزارا۔ریما نے خواتین کے ساتھ دن گزار ریما خان نے اسمائیل اگین فاﺅنڈیشن کی سربراہ مسرت مصباح کے کام اور تیزاب گردی اور مٹی کا تیل چھڑکنے کے واقعات سے متاثر ہونے والی خواتین کی مدد کو سراہا۔ ریما خان پاکستانینژاد امریکی ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کے بعد امریکا منتقل ہوگئی تھیں اور ان کے پاس شادی کے بعد امریکی شہریت بھی ہے۔ حال ہی میں ریما خان صدارتی تمغہ حسن کارکردگی وصول کرنے کے لیے شوہر کے ہمراہ پاکستان بھی آئی تھیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv