تازہ تر ین

10 ملین ڈالر کا ہے کرکٹ ورلڈ کپ،بڑا اعلان ہوگیا

دبئی(ویب ڈیسک)انگلینڈ اور ویلز کے میدانوں پر تیس مئی سے شروع ہونے والے عالمی کرکٹ کپ کے مقابلوں میں فائنل میں جیتنے والی ٹیم کو چالیس لاکھ ڈالر جب کے دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو بیس لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔بی بی سی اردو سروس کے فراز ہاشمی نے بتایا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بدھ کو کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے لیے نقد انعامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں ہونے والے تمام ورلڈ کپ کے مقابلے اس سال سب سے زیادہ نقد انعامات دیے جائیں گے۔مجموعی طور پر اس سال آئی سی سی اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کو ایک کروڑ ڈالر کے نقد انعامات تقسیم کرئے گی۔سیمی فائنل میں حصہ لینے والی ٹیموں کو آٹھ لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔ یہ ٹورنامنٹ چھیالیس دن تک جاری رہے گا اور اس انگلینڈ اور ویلز کے گیارہ میدانوں پر اس کے میچ کھیلے جائیں گے۔دوسرے مرحلے تک پہنچنے والی چھ ٹیمیں ایک ایک لاکھ ڈالر کی انعامی رقم کی حقدار ہوں گی۔فائنل اور سیمی فائنل کے علاوہ اگر باقی تمام میچوں کی انعامی رقوم کو جمع کر لیا جائے تو فائنل کی فاتح ٹیم اس ٹورنامنٹ سے تقریباً پچاس لاکھ ڈالر کی رقم جیب میں لے کر اپنے وطن واپس لوٹے گی۔یاد رہے کہ آسٹریلیا اب تک سب سے زیادہ پانچ مرتبہ ورلڈ کپ کی فاتح رہے چکی ہے جبکہ انڈیا اور ویسٹ انڈیز دو دو مرتبہ فائنل میں کامیابی حاصل کر سکیں ہیں۔ پاکستان اور سری لنکا نے ایک ایک مرتبہ فائنل میں ٹرافی اٹھائی ہے۔ اب تک ہونے والے گیارہ عالمی کپ مقابلوں میں سے آسٹریلیا سات فائنل کھیلنے کا اعزاز رکھتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv