لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) دیہاڑی دار مزدوروں کی وجہ سے اربوں روپے کمائے، سلمان اور حمزہ شہباز کے فراہم کئے گئے ریکارڈ نے نیب کو چکرا دیا، حمزہ اور سلمان شہباز کے ریکارڈ میں کروڑوں روپے جمع کروانے والے دیہاڑی دار مزدور نکلے۔ نیب کی جانب سے سلمان، حمزہ اور نصرت شہباز کے اکاﺅنٹس اور اثاثوں کی تفصیلات طلب کی گئیں، غیر ملکی ترسیلات سے متعلق نیب کو فراہم کیے گئے ریکارڈ کی جانچ پڑتال میں بھول بھلیوں کے گورکھ دھندے نے نیب حکام کو بھی چکرا دیا، سلمان اور حمزہ کی نام نہاد سرمایہ کاری کا منافع جمع کروانے والے تفتیش میں دیہاڑی دار مزدور نکلے۔ ملکی ترسیلات جمع کروانے والے دیہاڑی دار مزدوروں سے تفتیش کی تو سب کچا چٹھا سامنے آ گیا، ان افراد نے موقف اختیار کیا کہ سلمان اور حمزہ شہباز نہیں جانتے، رقوم جمع کروانے کیلئے ان کا نام استعمال کیا گیا۔ نیب کا کہنا ہے کہ سلمان شہباز، حمزہ شہباز اور نصرت شہباز نے جعلی ناموں سے اربوں روپے اپنے اکاﺅنٹس میں جمع کروائے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

