تازہ تر ین

ہریش کمپنی کیس: آصف زرداری کو نیب نے 16 مئی کو طلب کر لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے ہریش کمپنی کیس میں آصف علی زرداری کو 16 مئی کو طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو سولہ مئی کو پھر طلب کر لیا ہے، 9 مئی کو آصف زرداری نیب میں پیش نہیں ہوئے تھے۔نیب ذرایع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کو ہریش کمپنی کیس میں طلب کیا گیا ہے، 9 مئی کو آصف علی زرداری نے پیش ہونے سے معذرت کی تھی۔آصف علی زرداری نے نیب سے 15 روز کی مہلت طلب کی تھی، تاہم نیب نے 15 روز کی مہلت دینے سے انکار کر دیا اور اب آصف زرداری کو 16 مئی کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv