تازہ تر ین

عبدالقادر کے صاحبزادے نے آسٹریلیا کی جرسی پر نظر جمالی

سڈنی (آئی این پی) سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کے صاحبزادے، لیگ اسپنر عثمان قادر نے آسٹریلیا کی جرسی پر نظر جمالی، ان کا کہنا ہے کہ وہ اگلے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کیلئے کھیلنا چاہتے ہیں۔ پچیس سالہ عثمان قادر گزشتہ 3سال سے آسٹریلیا میں مقیم ہیں، حال ہی میں انہوں نے بگ بیش میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اور اب وہ بہت جلد آسٹریلیا کیلئے کھیلنے کے اہل بھی ہوجائیں گے۔ عثمان قادر کا کہنا تھا کہ پاکستان سے موقع نہ ملنے کا افسوس ہے لیکن اب وہ اس بارے میں سوچتے نہیں۔انہوں نے کہا کہ میری نظریں اب آسٹریلیا کی جرسی پر ہیں اور امید ہے کہ جلد آسٹریلیا کی جانب سے کھیلنے کا موقع مل جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv