کراچی(ویب ڈیسک ) پاکستانی اداکارہ صبور علی کو ان کی ایک ویڈیو کے باعث سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس میں وہ سیٹ پر موجود صفائی کرنے والے ایک شخص کا مذاق اڑا رہی ہیں۔اداکارہ نے یہ ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی، جس کے کچھ دیر بعد ہی انہیں یہ ویڈیو ڈیلیٹ بھی کرنا پڑ گئی۔صبور علی کی اس ویڈیو میں ان کے ساتھ ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار اور اداکار عفان وحید بھی موجود ہیں، یہ ویڈیو اداکارہ نے اپنے کسی ڈرامے کے سیٹ پر بنائی۔ویڈیو میں سیٹ پر موجود ایک شخص کھڑکی پر لگے شیشے کی صفائی کررہا ہے، جس کا صبور علی اور صحیفہ جبار مذاق اڑاتی نظر آئیں۔صبور علی نے اس شخص کی ویڈیو بناتے ہوئے کہا کہ کیا کیا خواب لے کر اس کی ماں نے اس کو گھر سے بھیجا ہوگا۔جبکہ صحیفہ نے کہا کہ گھر میں یہ صبح اٹھ کر اپنے بستر کی چادر یا کمبل بھی ٹھیک نہیں کرتا ہوگا اور اب یہ یہاں یہ کام کررہا ہے۔جس کے بعد صبور نے عفان سے پوچھا کہ اس پر ان کا کیا خیال ہے، جس پر عفان وحید نے کہا کہ وہ محنت کررہا ہے، تاہم اداکارہ ان کی اس رائے پر بھی ہنستی نظر آئیں۔بعدازاں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے باعث اداکارہ نے اس ویڈیو کو اپنے اکاﺅنٹ سے ہٹانے کے ساتھ ساتھ ایک پوسٹ بھی شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی اس ویڈیو کی وضاحت کی۔صبور علی نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ویڈیو میں جس شخص کے بارے میں وہ بات کررہی ہیں، وہ صفائی کرنے والے نہیں بلکہ ان کے آنے والے ڈرامے کے اسسٹنٹ ڈائیریکٹر ہیں، جن کے ساتھ وہ اکثر مذاق کرتی رہتی ہیں۔صبور کے مطابق انہوں نے اپنی ویڈیو میں کسی پروفیشن کا مذاق نہیں اڑایا کیوں کہ ان کی ایسی تربیت نہیں ہوئی۔البتہ اداکارہ نے ان کی ویڈیو کو کاپی کرکے سوشل میڈیا پر غلط انداز سے پیش کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ یہ بھی کہا کہ وہ صرف لائیک حاصل کرنے اور فالوورز بڑھانے کے لیے اس قسم کے کام نہ کریں۔دوسری جانب اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر لائیو آکر مداحوں سے بات کی اور بتایا کہ ان دونوں کا مقصد ویڈیو میں موجود احسن کا مذاق اڑانا نہیں تھا۔جبکہ انہوں نے بلاگرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لوگوں سے یہ بھی گزارش کی کہ بلاگرز کی باتیں نہ سنا کریں، ان سب کو ریٹنگز چاہیے، وہ چاہتے ہیں لوگ ان کو دیکھیں اور ان کی پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔خیال رہے کہ یہ تینوں اداکار اس وقت اپنے ڈرامے ” داغ “کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کی کہانی ایک ماں اور بیٹی کے رشتے پر مبنی ہے۔
بریکنگ نیوز
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
- حافظ نعیم الرحمٰن کی پیپلز پارٹی پر سخت تنقید، ’’حق دو کراچی‘‘ تحریک پر دھمکیوں کا الزام
- حج آپریشن کا آغاز؛ کراچی ایئرپورٹ سے پہلی پرواز آج شب روانہ ہوگی
- امریکی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کرنے والا پہلا جہاز بن گیا
- ایران کی جانب سے لبنان جنگ بندی کا خیر مقدم، امریکا کے ساتھ اہم معاملات پر اختلافات بدستور برقرار
- جنوبی کوریا: امتحان میں فیل ہوجانے والوں کو کوئلے کی کان میں بھیجنے کا فیصلہ
- روس، چین کی ایران کو سپورٹ، امریکی انٹیلی جنس نے وارننگ جاری کردی
- یوٹیوب کا بڑا ایکشن، ٹرمپ کا مذاق اڑانے والا مشہور چینل اچانک بند کردیا
- کیا اسٹرینجر تھنگ کا ایک اور سیزن آنے والا ہے؟
- کم تنخواہ کے غصے میں دلچسپ احتجاج، ملازمہ دفتر میں سو گئی، باس کی چاکلیٹ بھی کھالی
- چین نے 22 ہزار سے زائد ڈرونز ایک ساتھ اُڑا کر عالمی ریکارڈ بنالیا
- سونا 3 دن وقفے کے بعد سستا ہوگیا، عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم
- رنبیر، عالیہ اور وکی کوشل کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
- موبائل فون کی یہ پوشیدہ سیٹنگ آپ کا ’’بینک اکاؤنٹ خالی‘‘ کرا سکتی ہے
- اوپن اے آئی کا لائف سائنسز ریسرچ کیلیے نیا اے آئی ماڈل متعارف
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

