لاہور(ویب ڈیسک) داتا دربار دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی رات گئے لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں بڑی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا، امکان ہے کہ ان افراد نے داتا دربار حملہ کرنے والے کی سہولت کاری کی، جب کہ حراست میں لئے جانے والوں میں ایک رکشہ ڈرائیور بھی ہے جس نے حملہ آور کو داتا دربار کے پاس چھوڑا۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے مزید شواہد حاصل کر لیے ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی چین بنائی گئی ہے، حساس اداروں نے 3 ماہ قبل کھولے گئے ٹی اسٹال پر کارروائی کی، حملہ آور گڑھی شاہو کے اس ٹی سٹال پر دکھائی دیا اور پھر گڑھی شاہو سے ریلوے اسٹیشن کے راستے داتا دربار کے باہر پہنچا، دربار کے قریب دو نوجوان پاس سے گزرتے اور فون پر مسلسل باتیں کرتے بھی دکھائی دئیے ہیں، ان دونوں افراد کی تلاش بھی جاری ہے۔واضح رہے لاہور میں داتا دربار کے قریب دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

