اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرین ایف بی آر شبر زیدی نے حکم دیا ہے کہ ٹیکس وصولی کے لیے اطلاع کے بغیر کسی بھی شخص کے بینک اکاﺅنٹس منجمد نہ کیے جائیں۔ایف بی آر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر نے تمام چیف کمشنرز، لارج ٹیکس پیئرز یونٹ اور آر ٹی یو کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ٹیکس وصولی کے لیے پیشگی اطلاع کے بغیر کسی شہری کے بینک اکاﺅنٹ منجمد نہ کیے جائیں۔اعلامیے کے مطابق کسی بھی شہری کا بینک اکاﺅنٹ منجمد کرنے سے 24 گھنٹے پہلے متعلقہ فرد، ادارے یا کمپنی کو آگاہ کرنا ہوگا اور اکاﺅنٹس منجمد کرنے کے لیے چیئرمین ایف بی آر کی منظوری لازمی ہوگی۔دوسری جانب اسلام آباد میں میڈیا سے با ت کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ایف بی آرافسران کو ٹیکس گزاروں کو ہراساں کرنے سے روک دیا ہے، جب کہ کسی بھی شخص کے نام بینک اکاﺅنٹس بلاک کرنے سے قبل چیئرمین ایف بی آر کو آگاہ کیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ بجٹ کےلیے ابھی کوئی تاریخ فائنل نہیں ہوئی، ٹیکس نیٹ سے باہر لوگوں کو سسٹم میں لانا ہے، ہم وہی کریں گے جو پاکستان کے لیے بہتر ہوگا، ہر بندہ آئی ایم ایف کی بات کررہا ہے، پاکستان کی بات کریں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

