نئی دہلی (ویب ڈیسک) چیپمینز لیگ کھیلنے میں مصروف آئیکس کے حکیم زائح،نصیر مزروئی اور لیور پول کے محمد صلاح اور ساڈیو نے روزہ نہ رکھنے کے مطالبے پر کلب انتظامیہ کے پریشر کو نظر انداز کر کے فٹ بال میچ روزہ کی حالت میں کھیلنے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چیمپینز لیگ اپنے آخری مراحل میں ہے۔دونوں ٹیموں کے فٹنس کوچز نے کھلاڑیوں کوتنبیہ کی ہے کہ اتنے بڑے میچوں سے قبل روزہ رکھنے سے نہ صرف ان کی جسمانی صلاحیت کم ہو بلکہ کھیل پر بھی اثر پڑے گا۔جب کہ دوسری جانب مسلم کرکٹرز راشد خان، محمد نبی اور خیل احمد سب کے لیے ایک مثال بن گئے ہیں جو روزہ رکھتے ہوئے میدان میں اترے اور آئی پی ایل 2019 کھیلا۔کھیل کے دوران دونوں کھلاڑیوں راشد خان اور محمد نبی نے دہلی کیپٹلز کو شکست کے قریب لانے میں بہترین کردار ادا کیا.جب کہ انڈین ٹیم کے اوپنر، شیکھر دھون نے مسلم کھلاڑیوں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کی تصویر ٹویٹر پر پوسٹ کی اور کہا کہ سب کو رمضان المبارک ہو۔پورا دن روزہ رکھ کر پھر میچ کھیلنا آسان کام نہیں ہے۔لیکن وہ میدان میں پھر بھی تروتازہ نظر آتے ہیں۔مجھے ان کھلاڑیوں پر فخر ہے۔یہ کھلاڑی اپنے ملک اور عالمی کرکٹ کے لئے ایک مثال ہیں۔مسلم کھلاڑیوں کی توانائی بڑے خواب دیکھنے والوں کے لیے حوصلہ کن ہے۔. آپ پر اللہ تعالیٰ کی نعمتیں نازل ہوں۔راشد خان نے دھون کے ٹویٹ پر ان کا شکریہ ادا کیا اور مخلصانہ الفاظ کے لیے شکریہ ادا کیا۔اور کہا کہ آپ کے الفاظ میرے لیے بہت معنی رکھتے ہیں۔خیال رہے اس سے قبل بھی کئی کھلاڑی سخت گرمی کی حالت میں بھی روزہ رکھ کر کرکٹ کھیلتے رہے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

