انگلینڈ کے سابق فٹبالر ڈیوڈ بیکہم پر گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون استعمال کرنے پر 6 ماہ کی ڈرائیونگ کی پابندی عائد کردی گئی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق 44 سالہ سابق کھلاڑی نے 21 نومبر کو لندن میں عوام کی جانب سے نشاندہی کرنے پر اپنی غلطی کا اعتراف کیا۔جنوبی لندن کے بروم لے مجسٹریٹ کورٹ نے فٹبالر کے لائسنس پر 6 ماہ کی پینالٹی پوائنٹس عائد کیے اور 750 پاؤنڈ جرمانہ عائد کرتے ہوئے 100 پاؤنڈ استغاثہ کی فیس اور 75 پاؤنڈ سرچارج فیس ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ضلعی جج کیتھرین مور کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ بیکہم کے لائسنس میں اس سے قبل تیز رفتاری کے باعث 6 پوائنٹس لگے ہوئے تھے جس کے بعد اب لگنے والے پوائنٹس کے بعد وہ 12 پوائنٹ کی حد پار کرچکے ہیں جس سے انہیں پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔عدالت میں انہوں نے اپنا پورا نام، تاریخ پیدائش اور پتہ بتایا۔استغاثہ کے وکیل میتھیو اسپریٹ کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ بیکہم کی عوام میں سے ایک شخص نے ٹریفک میں گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون پر بات کرتے ہوئے تصویر کھینچی تھی۔دفاعی وکیل جرارڈ ٹائیرل کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ بیکہم گاڑی آہستہ چلارہے تھے اور اس واقعے کے بارے میں انہیں کچھ خاص یاد نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’جو ہوا اس کو وجہ سے چھپایا نہیں جاسکتا لیکن ان کی نظر میں انہیں کچھ یاد نہیں، انہوں نے اعتراف جرم کرنا تھا اور انہوں نے وہی کیا‘۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

