اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ ملک میں سب سے بڑا مسئلہ جھوٹ اور دھوکے کا ہے۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے لبنی بلقیس کی فاٹا میں بیک وقت دو نوکریاں کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔لبنی بلقیس کے وکیل نے کہا کہ لبنی بلقیس 2009 میں 9 ویں گریڈ میں اسکول ٹیچر لگیں، پھر 2012 میں کنٹریکٹ پر 17ویں گریڈ کی لیکچرار لگیں، انہوں نے اسکول سے چھٹی لی ، اس طرح دو تنخواہ بیک وقت وصول کیں، تاہم اب انہوں نے تمام تنخواہیں واپس کر دی ہیں۔جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ آپ نے دھوکہ دیا تین سال بعد جا کر اسکول ٹیچر والی نوکری سے استعفیٰ دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے ایک ہی وقت میں دو نوکریاں جاری رکھیں جو کہ جرم ہے، اس ملک میں سب سے بڑا مسئلہ جھوٹ اور دھوکے کا ہے، اگر پڑھے لکھے لوگ دھوکہ دیں گے تو پھر ان پڑھ کیا کریں گے، آپ نے سوچا فاٹا کا معاملہ ہے کسی کو پتہ نہیں چلے گا، اس کے بعد تو آپ کسی پبلک سروس کے حقدار ہی نہیں رہتے۔وکیل کی جانب سے درخواست واپس لینے پر سپریم کورٹ نے درخواست خارج کر دی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

