اسلام آباد(ویب ڈیسک)چینی سفارتخانے نے پاکستانی لڑکیوں سے جعلی شادی اسکینڈل میں گرفتار چینی نوجوانوں سے متعلق موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے قانون کے مطابق ایسے جرائم کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرے۔پاکستانی لڑکیوں سے جعلی شادی اسکینڈل کے الزام میں گرفتار چینی باشندوں سے متعلق چینی سفارتخانے کا موقف سامنے آیا ہےجس میں سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چینی باشندوں کی گرفتاریوں کی خبریں دیکھی ہیں، چین جائز شادیوں کا تحفظ کرنے کی پالیسی پر کاربند ہے، لیکن شادی کی آڑ میں جرائم کرنے والے باشندوں کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ترجمان چینی سفارتخانے کے مطابق پاکستان اپنے قانون کے مطابق ایسے جرائم کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرے، چینی پبلک سیکیورٹی کی وزارت نے پاکستان سے قانونی تعاون کیلئے ٹاسک فورس بھی بھیجی ہے، چین پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے روابط بڑھائے گا۔ترجمان کے مطابق میڈیا میں چلنے والی بعض خبریں حقائق کے خلاف ہیں، چینی پبلک سیکیورٹی وزارت نے بھی تحقیقات کی ہیں، چین میں پاکستانی خواتین سے زبردستی جسم فروشی نہیں کرائی جا رہی، جب کہ شادی کر کے چین جانے والی پاکستانی خواتین کے جسمانی اعضاء نکالنے کی خبریں درست نہیں، امید ہے پاکستان اور چین کے عوام افواہوں پر یقین نہیں کریں گے، چند جرائم پیشہ افراد کو پاک چین دوستانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔واضح رہے کہ پاکستانی خواتین کو شادی کا جھانسہ دے کر ان سے زبردستی جسم فروشی کا دھندا کروانے والے چینی گروہ کے خلاف ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد چینی باشندوں کو گرفتار کیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق یہ چائنیز نوجوان پاکستانی لڑکیوں کے ساتھ جعلی شادیاں کرنے، ان سےزبردستی جسم فروشی کروانے اوران کے اعضا نکال کر فروخت کرنے جیسے قبیح فعل میں ملوث ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

