Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

داتا دربار کے باہر خود کش دھماکہ ، 10 شہید ، 30 زخمی

By adminمئی 9, 2019
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Pic08-008 LAHORE: May08- Security officials examine the site of a bomb blast outside Data Darbar shrine. At least 10 people including three police officials were martyred and scores injured in a suicide blast outside the Data Darbar shrine. ONLINE PHOTO by Rana Sajid
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور (خصوصی ر پورٹر) امن دشمنوں کا لاہور کے دل پروار۔ 9سال بعد داتادربار دوسرا خود کش حملہ ہوا ہے ، گیٹ نمبر 2 کے قریب دھماکہ4 پولیس اہلکاروں سمیت 1سیکورٹی گارڈ اور 5را ہگےر شہیدجس میں دو کواتین بھی شامل ہیں، جبکہ 30 افراد زخمی ہوبتا ئے جا تے ہیں ۔ داتادربار کی سکیورٹی پرمامور ایلیٹ فورس کی گاڑی کونشانہ بنایا گیا،دھماکےسے گاڑی مکمل طورپرتباہ ہوگئی ، دھماکے سے بھگدڑ مچ گئی، قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے بعد جائےو قوعہ کوسیل کردیاگیا،فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کرلیے۔ پولیس نے جائےو قوعہ سے ملنے والی مبینہ خود کش حملہ آور کی لاش سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق نے جائےو قوعہ سے مبینہ خودکش حملہ آور کے جسمانی اعضاءملے ہیں۔شہر کے ہسپتا لو ں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ شہید کی لا شیں ضروری کا رروا ئی کے لئے مردہ خا نہ منتقل کر کے ز زخمی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔6 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ ریسکیو کی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ وزیراعلیٰ کی داتادربار کے باہر دھماکے کی شدید مذمت کی،قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ آئی جی پنجاب اورایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی۔تفصیلا ت کے مطا بق داتا کی نگر ی پر ایک بار پھر دہشگردوں کا وار، بزدل دشمنوں نے پھر سکون اور امن تباہ کرنے کی گھناو¿نی سازش کر ڈالی، داتا دربار گیٹ نمبر2 کے قریب کھڑی گاڑی میں دھماکہ ہوا،دھماکے میں ایلیٹ فورس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔داتا دربار کے باہر پولیس ناکے پر دھماکے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد شہید جبکہ 30 افراد زخمی ہوئے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ خودکش تھا۔ پولیس کے مطابق دھماکا ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب ہوا، ایلیٹ فورس کی گاڑی داتا دربار کے گیٹ نمبر دو کے قریب کھڑی تھی، دھماکے سے ایلیٹ فورس کی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔ دھماکے میں شہید ہونے والوں میں 4 پولیس اہلکار، ایک سیکیورٹی گارڈ اور 5 راہگیر شامل ہیں۔ داتا دربار کے داخلی و خارجی دروازے بند کر دیئے گئے ہیں، زخمیوں کو میو ہسپتال لایا گیا ہے جہاں متعدد زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔دھماکے کے نتیجہ میں میو ہسپتال میں لائے جانیوالے جاں بحق ہونیوالوں میں ہیڈ کانسٹیبل شاہد نذیر ¾ کانسٹیبل محمد سلیم ¾ کانسٹیبل محمد سہیل ¾ 39 سالہ حق نواز ¾ 40 سالہ نامعلوم ¾ 52 سالہ رفقار علی شامل ہیں اور زخمیوں میں 25 سالہ یوسف ¾ 60 سالہ ابراہیم ¾ 32 سالہ لبنٰی ¾ 22 سالہ اعجاز الحق ¾ 35 سالہ رمضان ¾ 60 سالہ محمد یوسف ¾ 23 سالہ غلام فرید ¾ 38 سالہ سلیم احمد ¾ 50 سالہ نامعلوم ¾ 38 سالہ سید دلاور حسین ¾ 31 سالہ اورنگزیب ¾ 50 سالہ عبد الرحیم ¾ 45 سالہ شبیر حسین ¾ 18 سالہ فیصل شہزاد ¾ 12 سالہ اللہ دتہ ¾ 35 سالہ گلزار احمد ¾ 25 سالہ کامران ¾ 50 سالہ فریاد ¾ 45 سالہ منصور خان ¾ 28 سالہ انصر عباس ¾ 50 سالہ آصف ¾ 19 سالہ طاہر اسلم اور 46 سالہ خالد محمود شامل ہیں۔پو لیس کا کہنا ہے کہ دھماکا ہوتے ہی گاڑی تباہ ہو گئی، ہر طرف دھواں پھیل گیا اور افرا تفری مچ گئی۔ دھماکے کے بعد داتا دربار کے داخلی اور خارجی دروازے بند کر دیئے گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، افسوس ناک واقعے کے پیش نظر ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز محمد اشفاق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ایلیٹ فورس کے اہلکار داتا دربار کے گیٹ نمبر دو پر فرائض انجام دے رہے تھے جنہیں آٹھ بجکر پینتالیسں منٹ پر نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تین اہلکاروں سمیت ایک شہری اور ایک پرائیوٹ سیکیورٹی گارڈ شہید ہوا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز کا مزید کہنا تھا کہ دھماکا خودکش تھا یا نہیں اس کا تعین کیا جارہا ہے اور تحقیقات مکمل ہونے پر حقائق سامنے لائیں گے جس کے لیے سی ٹی ڈی سمیت دیگر ادارے کام کر رہے ہیں۔دوسری جا نب پو لیس نے د ھما کہ کے بعدفوری علاقہ میں سر چ آپریشن شروع کر د ئےے ہیں ۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے داتا دربار دھماکے کے جائے حادثہ کا دور کیا ۔دورہ کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھماکہ کے نتیجہ میں 4پولیس اہلکاروں سمیت 10افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔4 پولیس اہلکاروں کا تعلق ایلیٹ فورس سے ہے جبکہ 30کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ دھماکے کیلئے 7کلوکے قریب دھماکہ خیز مواد استعمال کیاگیاہے۔انہوں نے بتایاکہ جائے حادثہ سے تمام شواہد کو اکٹھاکرلیاگیاہے جبکہ دیگر ٹیمیں مزید شواہد اکٹھے کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ داتا دربارکے باہر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے جس کی وجہ مزید کوئی بڑا جانی نقصا ن نہیں ہوسکا۔انہوں نے کہا کہ اہم شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں اور دھماکہ کے بارے میں جلد تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔ داتا دربار پولیس وین کے قریب ہونے والے دھماکے کے متعلق ٹریفک وارڈن کا بتانا ہے کہ ایلیٹ فورس کے دو جوان موقع پر شہید ہو گئے تھے۔ ٹریفک وارڈن نے دکھ کا اظہار کرتے کہا ہے کہ یہ جو شب خون مارا گیا ہے اس بزدل کارروائی سے ہم ڈرنے والے نہیں۔سانحہ داتا دربار میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت سہیل ،شاہد نذیر،سہیل اورسلیم کےنام سے ہوئی۔دھماکے میں سکیورٹی گارڈ رفاقت بھی جاں بحق ہوا۔مصری شاہ کارہائشی رفاقت تین بیٹیوں کا باپ تھا،دھماکے کےوقت گیٹ نمبردو پرڈیوٹی دےرہا تھا۔ شہید رفاقت کے گھر میں کہرام مچ گیا،ہرآنکھ اشکبار نظر آئی۔ شہید رفاقت کی بیٹیاں والد کی شہادت سے بے خبرہیں ۔لاہور (این این آئی) عمران خان نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا جس میں دھماکے کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور دیگر شخصیات نے لاہور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہادتوںپر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔صدر مملکت نے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ماہ مقدس رمضان میں اس طرح کے عمل میں ملوث عناصر گمراہ کن ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے داتا دربارکے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی پر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم نے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ غم زدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے بھی داتا دربار کے باہر پولیس موبائل کے قریب دھماکے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلی نے واقعے کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا جبکہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بھی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہارتعزیت کیا اورکہا کہ مزاروں اورولیوں کی آرام گاہوں کو نشانہ بنانے والے اسلام اور پاکستان دشمن ہیں۔انہوں نے شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اورتعزیت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اورتعزیت کرتے ہیں، مزاروں اورولیوں کی آرام گاہوں کو نشانہ بنانے والے اسلام اورپاکستان کے دشمن ہیں۔ دشمن پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازشیں کرتے رہتے ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قوم، مسلح افواج ،پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں، دہشت گردوں کے خلاف قوم سیسہ پلائی دیوارہے اسے شکست دے کررہیں گے اوراللہ تعالی سے دعا ہے کہ شہدا کے درجات کو بلند فرمائے، اہلخانہ کو صبرجمیل اور زخمیوں کو صحت دے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف نے داتا دربارلاہور کے باہردھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خانقاہوں اور اولیا کے مزارات پر دہشت گردی کرنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے، اس نوعیت کی وارداتیں کرنے والے پاکستان اور اسلام دشمن ہیں، پوری قوم ان کے خلاف متحد ہے۔ شہباز شریف نے کہا نواز شریف کی قیادت میں پانچ سال میں دہشت گردی پر قابو پالیا گیا تھا، اس کا واپس آنا افسوسناک ہے، حکومت کا نیشنل ایکشن پلان پر بریفنگ کو یکسر فراموش کرنا غفلت اور عاقبت نااندیشی کی انتہاہے، امن وامان کی بگڑتی صورتحال تشویشناک ہے،غور کرنا ہوگا کہ یہ واقعات دوبارہ کیوں ہورہے ہیں۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سمیت متعددسیاسی رہنماﺅں نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، بلاول بھٹو نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے زیاں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ داتا دربار دھماکے میں ملوث درندوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.