منیلا(ویب ڈیسک) فلپائن کے ایک قصبے میں ایک عجیب و غریب قانون نافذ کیا گیا ہے جس کے تحت افواہیں پھیلانے والوں کو جرمانے اور کوڑا کرکٹ صاف کرنے کی سزا دی جائے گی۔دارالحکومت منیلا سے 200 کلومیٹر دور بائنالونن قصبے میں افواہوں کو میئر کی جانب سے غیرقانونی قرار دیا گیا ہے۔ اب نئے قانون کے تحت فضول باتوں کو پھیلانے والوں پر پاکستانی 600 روپے جرمانہ اور تین گھنٹے تک سڑک کی صفائی کرنا ہوگی۔ اگر مجرم دوبارہ اس ’جرم‘ کا ارتکاب کرتا ہے تو اسے 20 ڈالر یا پاکستانی 2800 روپے جرمانہ اور 8 گھنٹے تک کچرا اٹھانا ہوگا۔تاہم افواہوں کی مکمل تعریف اب تک نہیں بتائی گئی ہے لیکن میئر رامون گائکو نے کہا ہے کہ رہائشیوں کے باہمی تعلقات یا ان کے مالیاتی معاملات پر غیبت کرنا اور افواہیں پھیلانا قابلِ تعزیر جرم تصور کیا جائے گا۔اس عجیب و غریب قانون سے کئی لوگ متاثر ہوئے ہیں جوعوام میں کھسر پھسر کرنے اورافواہیں پھیلانے پر اب تک دس ڈالر تک جرمانہ ادا کرچکے ہیں اور پوری دوپہر سڑکوں پر جھاڑو لگاتے رہے ہیں۔ لیکن اکثریت کو دوسری مرتبہ سزا نہیں دی گئی ہے۔افواہوں پر کریک ڈاﺅن کا آغاز موسمِ گرما میں شروع ہوا جب شام کے وقت لوگ باہر نکل کر بیٹھتے ہیں اور ایک دوسرے سے باتیں کرتے ہیں۔ لوگ سن گن لیتے ہیں کہ کون اپنی شریکِ حیات سے دھوکہ کررہا ہے یا کون کس کے پیسے کھائے بیٹھا ہے۔میئر نے کہا کہ لوگ فضول گوئی میں وقت ضائع کرتے رہتے ہیں۔ زندگی میں اس سے بھی ضروری کام ہیں جنہیں اپنا کر وہ اپنی زندگی بہتر بناسکتے۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ سزا پانے کے بعد ہی لوگ سدھر گئے اور یوں کسی کو بھی دوسری مرتبہ سزا نہیں دی گئی۔ناقدین نے ان پر الزام لگایا ہے کہ وہ لوگوں سے بولنے کا حق چھین رہے ہیں لیکن میئر نے کہا کہ افواہیں پھیلانے اور درست خبروں کے اظہار میں بہت فرق ہوتا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

