تازہ تر ین

اداکارہ شبنم کا بنگلا دیش سے دوبارہ پاکستان منتقل ہونے کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک) ماضی کی نامور اداکارہ شبنم نے پاکستان منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق ماضی کی نامور اداکارہ شبنم نے بنگلا دیش سے پاکستان منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ شبنم نے باقی زندگی پاکستان میں گزارنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی مقصد کے تحت وہ 11 جولائی کو پاکستان پہنچ رہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان میں قیام کے لئے انہوں نے کراچی میں گھر بھی لے لیا ہے۔یاد رہے کہ شبنم نے پاکستان فلم انڈسٹری میں یاد گار کام کیا لیکن چند سال پہلے وہ اپنے آبائی ملک بنگلا دیش منتقل ہوگئی تھی۔ انہوں نے ڈرامہ سیریل’موہنی مینشن کی سنڈریلائیں‘ کے ذریعے شوبز میں واپسی کی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv