لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار اشرف عاصمی نے کہا ہے کہ گو کہ نواز شریف کی حکومت پنجاب میں بھی نہیں بن سکی وہ پیسے واپس کرنے کی طرف بھی نہیں آ رہے، شہباز شریف باہر چلے گئے ہیں لگتا ہے شہباز شریف کی پارٹی پر گرفت کمزور کی گئی ہے۔ چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میںگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو جیل لے جاتے جو ہوا شاید اداروں کے خلاف ن لیگ اٹھنے کی کوشش کر رہی ہے ورکرز کو بھی فعال کرنے کی کوشش ہے۔ میرے خیال میں ن لیگ اپنی بقاءکی جنگ لڑ رہی ہے۔ عمران خان نے ہر اس بات کی نفی کی جس کی وہ کنٹینر پر باتیں کرتے تھے۔ آئی ایم ایف کیا پاکستان کا دوست ہو سکتا ہے جو ہم نے ان کا بندہ یہاں تعینات کر دیا کیا پی ٹی آئی کو ملک سے کوئی شخص نہ مل سکا۔ چینی لڑکوں کی جانب سے پاکستانی لڑکیوں سے شادی پھر چین لے کر جسم فروشی کرانا اور ان کے اعضاءفروخت کرنا بڑی خوفناک صورتحال ہے۔ اداروں کو فعال ہونا پڑے گا۔ کالم نگار بائیںکالم نگار ناصر اقبال نے کہا ن لیگ کی کمانڈ اس وقت مریم کے ہاتھ میں ہے حالانکہ مریم نواز کے انداز سیاست نے پارٹی کی ساکھ کو متاثر کیا۔ شہباز شریف اور نواز شریف میں بیانیے کا فرق ہے۔ اہم ترین موقع پر شہباز شریف ملک میں نہیں۔ جو ہو رہا ہے وہ ریاست میں ریاست بنانے کی کوشش ہے۔ میرے خیال میں آئی ایم ایف کی جو رضا ہوگی وہی آغا باقر کی رضا ہوگی عمران خان وہ تبدیلی نہیں لا سکے جس کی بات کرتے تھے۔ ایسا پاکستانی لے کر آئیں جس کا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہو۔ چینی لڑکوں اور پاکستانی لڑکیوں کی شادی فطری نہیں آخر ادارے کہاں ہیں۔ غربت کے باعث لوگ اپنی بیٹیاں بیچ بھی رہے ہیں۔ کالم نگار راجہ وحید نے کہا کہ میری نظر میں نواز شریف اور شہباز شریف میں اختلاف نہیں سب مفادات کا کھیل ہے۔ قومی مفاد انہیں تب یاد آتا ہے جب ان کا مفاد خطرے میں ہوتا ہے۔ مسلم لیگ ن کا لاہور میں ووٹ بینک ہوگا لیکن مسلم لیگ ن کارکنان احتجاج کے لئے باہر نہیں نکال پاتی۔ رضما باقر کے آنے سے ملکی حالات بہتر ہوں گے میرے خیال سے زیادہ تنقید نہیں کرنی چاہئے۔ میرے خیال میں ہمارے ادارے کمزور ہیں خاص طور پر جو ادارے احتساب کرتے ہیں۔ کالم نگار عبدالباسط نے کہا کہ تحریک انصاف پر کافی تنقید ہو رہی ہے مہنگائی کا جن بھی قابو نہیں آ رہا۔ لاہور مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے۔ مسلم لیگ ن تین دہائیوں تک برسر اقتدار رہی جن لوگوں کو انہوں نے نوازا وہ اب بھی ان کے ساتھ ہیں ن لیگ اتنی آسانی سے ہٹنے والی نہیں۔ آغا باقر کو گورنر سٹیٹ بینک بنانے پر اپوزیشن تنقید کر رہی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

