لاہور(ویب ڈیسک) علیم ڈار نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے ایک روزہ میچز سپروائز کرنے کی ڈبل سنچری مکمل کرلی۔لگاتار 3 بار آئی سی سی کے بیسٹ امپائر کی ٹرافی جیتنے والے 50 سالہ پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ایک روزہ میچز سپروائز کرنے کی ڈبل سنچری مکمل کرلی ہے، یہ اعزاز انہوں نے آئرلینڈ میں جاری تین ملکی ٹورنامنٹ میں بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سپروائز کرکے اپنے نام کیا۔علیم ڈار کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا، پاکستانی شائقین کرکٹ اور میڈیا نے ہمیشہ بہت سپورٹ کیا، جب تک فٹ رہا امپائرنگ جاری رکھوں گا۔واضح رہے کہ علیم ڈار 125 ٹیسٹ میچوں میں ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں، انہیں عالمی ریکارڈ کے لیے مزید 3 میچ درکار ہیں، علیم ڈار کو سب سے زیادہ 43 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی سپروائز کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس سے پہلے نیوزی لینڈ کے بلی باوڈن 200 میچز میں کھڑے ہونے کا اعزاز رکھتے تھے، جنوبی افریقین روڈی کوئٹزن سب سے زیادہ 209 میچ سپروائز کرکے پہلے نمبر پر ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

