تازہ تر ین

نواز شریف کوٹ لکھپت جیل کے لیے روانہ

لاہور(صدف نعیم سے)سابق وزیر اعظم نواز شریف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں احتساب عدالت کی سزا پر سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی 6 ہفتوں کی ضمانت کے اختتام پر اپنے گھر جاتی امرا سے کوٹ لکھپت جیل روانہ ہوگئے جہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو انہیں جلوس کی شکل میں جیل پہنچا کر الوداع کہہ دیں گے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پہلا روزہ اپنے گھر میں افطار کرنے کے بعد پارٹی رہنماﺅں سے ملاقات کی اور جیل کے لیے روانہ ہو گئے۔سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز اور بھتیجے حمزہ شہباز بھی ان کے ساتھ ہیں اور ان کی گاڑی پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز چلا رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv