اسلام آباد(ویب ڈیسک) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ 30 ہزار مدارس کو محکمہ تعلیم کے ماتحت نہیں ان سے منسلک کیا گیا ہے۔کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، اجلاس میں توانائی کے مسئلے اور 19 ہزار مدرسوں کو ریگولر کرنے کے لیے تفصیلی غور کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 30 ہزار مدرسوں کو محکمہ تعلیم کے ماتحت نہیں ان سے منسلک کیا گیا ہے لہذا وزارت تعلیم کے ماتحت کرنے کے حوالے چلنے والی خبریں درست نہیں جب کہ تمام مدارس کی ون ونڈو رجسٹریشن ہوگی۔معاون خصوصی اطلاعات کا کہنا تھا کہ مدارس کے بچوں کو کپیسٹی بلڈنگ کے ساتھ ووکیشنل ٹریننگ کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے، مدارس کے اکاﺅنٹس کی مانیٹرنگ کے نظام کو شفاف بنایا جائے گا، وزارت تعلیم مدارس کے لیے سہولت کاری کا کردار ادا کرے گی،مدارس میں بیرون ملک سے آکر پڑھنے والوں کا ڈیٹا مرتب کیا جائے گا اور ووکیشنل ٹریننگ کا بندوبست بھی کیا جائے گا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اجلاس میں رمضان المبارک کے مہینے میں بجلی کی فراہمی پر بریفنگ دی گئی جب کہ پٹرولیم منصوعات کے حوالے سے بھی ای سی سی میں غورکیا گیا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کابینہ نے انٹرینمنٹ اینڈ گفٹ بجٹ ختم کرنے کی منظوری دی ہے جس کے بعد اب چائے پانی کا خرچہ وزیر کو اپنی جیب سے کرنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودیہ کے درمیان مزدوروں کی بھرتیوں کے حوالے سے معاہدے کی منظوری دی گئی ہے جب کہ ادوایات کی قیمتوں میں کمی کرکے 7 ارب روپے بچائے گئے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

