لاہور(ویب ڈیسک) ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت نے شاہد آفریدی کی سوانح عمری ’’گیم؛ چینجر‘‘ میں سینئرز کے حوالے سے کئی چشم کشا انکشافات کرنے والے سابق کپتان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد آفریدی پاکستان کرکٹ کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔عمران فرحت نے کہا شاہد آفریدی نے کتاب میں دوسروں پر الزامات عائد کرتے ہوئے اپنی پردہ پوشی کرنے کی کوشش کی ہے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر عمران فرحت نے کہا کہ جو شخص خود 20 سال تک عمر کے بارے میں جھوٹ بولتا رہا، اب صاف شفاف ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے سابق عظیم کرکٹرز پر الزامات عائد کر رہا ہے۔ٹیسٹ کرکٹر نے کہا شاہد آفریدی نے ملک کے لیے کچھ کرنے کے بجائے اپنے مفادات کے لیے دوسروں کا استعمال کیا، اسپانسرز کے نام پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو سب سے زیادہ بلیک میل انہوں نے کیا، وہ اپنی ذات کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں پاکستان میں ان سے زیادہ خطرناک کرکٹر کوئی نہیں آیا، انہوں نے لوگوں کو بے وقوف بنا کر پاکستانی ٹیم کا بیڑہ غرق کیا، انہی باتوں کی وجہ سے سابق چیئرمین پی سی بی اعجازبٹ ان سے پیچھا چھڑانا چاہتے تھے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

