تازہ تر ین

فواد چوہدری نے رویت ہلال کے لئے کمیٹی قائم کردی

لاہور(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے رویت ہلال کے لئے کمیٹی قائم کردی۔خبریں کے مطابق وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے رویت ہلال کے لئے کمیٹی قائم کردی جس کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔ کمیٹی رمضان، عید الفطر، عید الاضحی اورمحرم کے حوالے سے 5سالہ کیلنڈرتشکیل دے گی۔
کمیٹی میں جوائنٹ سائنٹفک ایڈوائزر، محکمہ موسمیات کے ماہرین، اسپارکوکے نمائندے ۔ ڈاکٹر محمد طارق مسعود کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔
اس خبرکو بھی پڑھیں:توہین عدالت کیس میں ن لیگی رہنماوں کی نااہلی کیخلاف اپیل مسترد

اس سے قبل وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ چاند دیکھنے کے لیے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہیے، 10 سال کا کیلنڈر بن جائے گا تو غیر ضروری اخراجات اور تنازعات سے بچ جائیں گے جب کہ عید اوررمضان کے چاند پر 36 سے 40 لاکھ خرچ کرنا کہاں کی عقلمندی ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیرفوادچوہدری کے رویت ہلال سے متعلق بیان پرعلمائے کرام کی طرف سے سخت ردعمل آنا شروع ہو گیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv