Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

نواز شریف کے لیے ڈیل کرنے والی قوتوں نے یو ٹرن لے لیا ہے

By adminمئی 7, 2019
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے کالم نگار عبدالباسط خان نے کہا ہے کہ میاں صاحب بڑے اہتمام کیساتھ جیل جارہے ہیں ، انکے بیرون ملک جانے کی افواہوں اور پارٹی امیدوں کا خاتمہ ہوگیا۔ پاکستانی قوم کو علم ہو چکا ہے کہ نواز شریف ملک ے باہر جانا چاہتے ہیں۔ نواز شریف کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ اپنی غلطی پر قوم سے معافی مانگ لیں مگروہ پارٹی میں موروثی سیاست برقرار رکھنے کے لیے اپنی جان جوکھوں میں ڈال رہے ہیں۔ نواز شریف کو کرپشن کا ماﺅزے تنگ بننا چاہیے۔اقتدار کے جتنے مزے نواز شریف نے لیے اسکا ثانی نہیں۔نواز شریف کی مریم کو آگے لانے کی کوشش نے شہباز شریف اور حمزہ کا عتاب کا شکار بنا دیا ہے۔ وکلاءاور ڈاکٹرز کی ہڑتالیں بیوروکریسی کی ناکامی ہے۔ میزبان تجزیہ کار آغا باقر نے کہا کہ مسلمان کے لیے رمضان بے حد بابرکت مہینہ ہے جسکے ہر لمحے میں رحمتیں نازل ہوتی ہیں۔ بدمعاشوں نے جیل میں اپنا نظام بنایا ہواہے۔پاکستان میں رمضان اور عید کا چاند متنازع ہو جاتا ہے، قوم کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے۔ دعا ہے یہ رمضان ہمیں یکجا کرنے کا سبب بنے۔ تجزیہ کار سیف الرحمان نے کہا کہ نواز شریف کے لیے ڈیل کرانے والی قوتوں نے یوٹرن لے لیا ہے۔ نواز شریف پارٹی کو زندہ رکھنے کے لیے تصادم کے راستے پر چل پڑے ہیںجوانکے حق میں نہیں ہوگا۔ شاہ پور جیل میں قیدیوں کا دو ججز سمیت چھ افراد کو یرغمال بنانا بڑی انتظامی نااہلی ہے۔جیل کے اندر داداگیری اور پرچی سسٹم چلتا ہے۔ سول ناکوں سے ایک میل دور یہاں ڈاکے ڈالے جارہے ہوتے ہیں۔ یہاں این جی اوز بھی بھتہ مافیا بنی ہوئی ہیں۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری اپنے بیانات سے سٹیفن ہاکنگز لگتے ہیں، انکادوربین سے چاند دیکھنے پر 40 لاکھ خرچ کرنے کے مقابلے میں اگلے دس سال تک چاند کا زائچہ لانے کا بیان بالکل ٹھیک ہے۔ کالم نگار ضمیر آفاقی کا کہنا تھا کہ عمران خان کیساتھ کون تصادم کرے گا؟ وہ خود اپنے ساتھ تصادم کر رہے ہیں۔ نواز شریف نے بطور پارٹی لیڈر خود کو بھی ضائع کیا اور اپنی پارٹی کا مورال بھی گرایا۔ نواز شریف آج یا کل ضمانت کی درخواست دائر کرتے تو فیصلہ کچھ اور ہوتا، انہوں نے جلدی بازی کی۔ عمران خان کے کرپشن کے بیانیے کے علاوہ کوئی سیاسی جماعت عوامی مسائل پر اپنا بیانیہ نہیں دے سکی۔شاہ پور جیل میں ججز کو یرغمال بنانے کا واقعہ جیلوں میں قیدیوں کیساتھ رویے کا ردعمل ہے۔ ججز تو قیدیوں کی ریلیف کے لیے وہاں جاتے ہیں ۔ جیلر چاہے تو جیل میں ایک سوئی تک نہیں جاسکتی مگر قیدیوں کے پاس تیزدھار چھریاں تھیں۔ پاکستان بھر میں ینگ ڈاکٹرز عوام کے حقوق کے نام پر عوام کے حقوق صلب کررہے ہیں۔ دنیامیں کہیں مسیحا ہڑتال نہیں کرتے، یہ حکومتی نااہلی ہے۔ نرسز کے مطالبات حل ہونے چاہئیں۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.