لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہر معیشت شاہد حسن صدیقی نے کہا ہے کہ امریکہ بڑے رصے سے پاکستان کو آئی ایم ایف کے چنگل میں پھنسانے کی کوشش میں ہے۔آئی ایم ایف سٹیٹ بینک کو اختیار دینے کی بات کر رہا ہے ۔گورنر سٹیٹ بینک کو نکالا نہیں جا سکتا لیکن گورنر سٹیٹ بینک نے اخلاقی جرات کا مظاہرہ نہیں کیا۔موجودہ حکومت کے دور میں قرضہ بہت بڑھا ہے۔چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ 7میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان وعدے پورے نہیں کر رہے۔باہر سے پیسہ ایسے نہیں واپس آتا خواب دیکھنا بند کریں۔آئندہ آنے والا بجٹ آئی ایم ایف کا بجٹ ہو گا۔وفاقی کابینہ ہی عوام سے کئے وعدے پورے کرنے کو تیار نہیں۔ مسلم لیگ ق کے رہنماءکامل علی آغا نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ طارق باوجوہ کو تبدیل کرنے کا مشورہ دیا۔اسحاق ڈار نے طارق باوجوہ کو ا س لئے گورنر سٹیٹ بینک لگایا کیونکہ کہ ڈالر کو مصنوعی طور پر نیچے رکھتا طارق باوجوہ کو آٹھ ماہ قبل بدل دینا چاہئے تھا۔اس وقت پٹرول کی قیمت بڑھانا حکومتی غلطی ہے البتہ پالیسیاں بتا رہی ہیں بہتری آئے گی۔ہاﺅسنگ سکیموں سے 40شعبوں میں بہتری آئے گی۔سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ نئے بلدیاتی ایکٹ میں کئی خوبیاں ہیں اس کی معیاد چار سال مقرر کرنا بڑی خوبی ہے۔پرویز مشرف کا لوکل گورنمنٹ سسٹم بھی بہتر تھا۔ موجودہ حالات میں یہ سسٹم بہتر ہے تمام اختیارات میئرز اور ڈپٹی میئرز کو تفویض کر دیے گئے ۔اختیارات نچلی سطح پر لے جانا ترقی کے لئے ضروری بھی ہوتا ہے۔باقی صوبوں کو بھی یہی سسٹم اپنا چاہئے۔ پنجاب میں پنچائیت سسٹم کامیاب نہیں ہو گا۔عمران خان کی نیت پر شبہ نہیں لیکن ان کی ٹیم سنجیدہ نہیں۔عمران خان کو چاہئے بجٹ سے قبل اپنی ٹیم تبدیل کریں ورنہ تحریک اٹھنا بعید ازامکان نہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

