لاہور(صدف نعیم سے)نواز شریف کا قافلے کی صورت میں جیل واپسی پرسابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے رد عمل میں ایک مثال”جنج ٹر پہی واجیاںنال۔۔میںلڈیاں پاواں“دی ،فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ کل بروز منگل کرپشن کی بارات منی لانڈرنگ کا باجا ،کِک بیک کی بانسری،بدیانتی کی سارنگی اوراقرباءپروری کا ڈھول بجاتے نکلے گی۔فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن کی آماجگاہ جاتی عمرہ سے کوٹ لکھپت جیل کی طرف رواں دواں ہوگی۔