لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستانی لڑکیوں کو جھانسہ دے کر جسم فروشی پر مجبور کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا جن میں 4 پاکستانی اور 8 چینی باشندے شامل ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے جمیل میو کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے جس کے تحت ایف آئی اے نے لاہور ائیر پورٹ سمیت دیگر علاقوں میں کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 8 چینی باشندوں کو گرفتار کیا۔اس کیس کی تحقیقات میں مزید پیشرفت ہوئی ہے اور گرفتار 8 چینی باشندوں کے 4 پاکستانی ساتھی بھی گرفتار کرلیے ہیں جس کے بعد مکروہ دھندے میں شامل گرفتار ملزمان کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار افراد میں قیصر، کاشف نواز، اسماعیل یوسف اور زاہد مسیح شامل ہیں۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گروہ کا سرغنہ پنجاب پولیس کے آفیسر کا بیٹا ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا تو ملزم فرار ہوگیا تھا اور ملزم نے فرار کے بعد 13 مئی تک عبوری ضمانت بھی حاصل کر رکھی ہے۔حکام نے بتایا کہ ملزمان پاکستانی ایجنٹوں کے ساتھ مل کر پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرتے تھے اور لڑکیوں کےگھر والوں کو 50 ہزار روپے بھجواتے تھے، ملزمان لڑکیوں کو چین لے جا کر ان سے جسم فروشی کراتے تھے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے ایف آئی اے ٹیم نے ایک شادی میں خود بھی شرکت کی، شادی میں شرکت کرکے ٹیم نے ملزمان کےکوائف جمع کئے تھے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

