کیپ ٹاﺅن (ویب ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو پہلے ایک روزہ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر باﺅلنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو جنوبی افریقی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 22.5 اوورز میں محض 63 رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئی۔ کلو ٹرائیون نے سب سے زیادہ 21 رنز بنائے اور میگنون دو پریز 18 رنز بنا سکیں جبکہ 9 بلے باز دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں بھی کامیاب نہیں ہو سکیں۔پاکستان کی جانب سے ثناءمیر نے انتہائی عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا اور صرف 6 اوورز میں 11 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ نشرہ سندھو اور ندا ڈار نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ فاطمہ ثناءایک شکار کرنے میں کامیاب ہوئیں۔پاکستان ویمن نے 64 رنز کا ہدف باآسانی 14.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، جویرہ خان 34 اور کپتان بسمہ معروف 12 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہیں۔اس سے قبل اوپننگ بلے باز ناہیدہ خان 4 اور سدرا امین 10 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی تھیں، جنوبی افریقہ کی جانب سے مریزانے کیپ اور شبنم اسماعیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بریکنگ نیوز
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
- ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا
- جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں
- زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری
- ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
- بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے قبل ہی لیک، 6 ملزمان گرفتار
- اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
- ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار
- ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
- ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین
- حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام
- برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی، 94.49 ڈالر بی بیرل پر آگیا
- مودی کی ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے
- سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم
- پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی
- درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
- پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف
- واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ورنہ ۔۔۔۔۔۔ ؟

