لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اپنے پارٹی قائد نواز شریف کی ضمانت کی مدت ختم ہونے پر 7 مئی کی رات جاتی امرا سے کوٹ لکھپت جیل منتقلی کے موقع پر سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مسلم لیگ (ن) کی نئی تنظیم سازی کے بعد گزشتہ روز ماڈل ٹاو¿ن لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ میں نئے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی، مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور مسلم لیگ (ن) پنجاب کے نئے صدر رانا ثنائ اللہ کی مشترکہ صدارت میں اجلاس ہوا۔پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران محمد نواز شریف کی 7 مئی کی رات جیل منتقلی کے لئے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ کچھ اراکین اسمبلی کی رائے تھی کہ نواز شریف نے ریلی وغیرہ کی صورت میں جانے سے منع کیا ہے اس لئے نواز شریف کی ہدایت اور رمضان المبارک کی وجہ سے کارکنوں کو جاتی امرا آنے سے منع کردیا جائے جبکہ زیادہ تر رہنماو¿ں کی رائے تھی کہ پارٹی کارکنوں کو متحرک اور فعال رکھنے کے لئے نواز شریف کی جیل منتقلی کے موقع پر سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا جائے۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ 7 مئی کو نماز تراویح کے بعد نواز شریف رات 12 بجے سے پہلے پہلے از خود جیل منتقل ہوں گے اور رات 8 بجے انہیں ان کی رہائشگاہ جاتی امرا رائیونڈ سے بڑی ریلی کی صورت میں کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا جائے گا۔ جس کے روٹ کا فیصلہ اتوار کی شام تک کر لیا جائے گا۔پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سیاسی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں اس لئے نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے موقع کو استعمال کیا جائے۔ کارکنوں اور رہنماو¿ں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں جو جاتی امرا سے کوٹ لکھپت تک مختلف مقامات پر استقبال کیمپ لگانے، نواز شریف، مریم نواز اور دیگر مرکزی قیادت کے خطابات کے لئے ساو¿نڈ سسٹم اور گاڑیوں کا انتظام کرنے سمیت دیگر امور کی ذمہ دار ہوں گی۔ کوٹ لکھپت جیل کے باہر پارٹی کارکنوں سے نواز شریف اور مریم نواز کلیدی خطاب کریں گے جس میں شہباز شریف کے مصالحتی بیانیے کی بجائے نواز شریف کے سخت گیر بیانیے کو ہی پارٹی کا اصل بیانیہ گردانے جانے کا اعلان بھی متوقع ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

