اسلام آباد(آن لائن،اے پی پی )وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کو کیسے چلانا ہے کا فیصلہ مولانا پر نہیں چھوڑا جاسکتا اب آگے کا سفر مولویوں کا نہیں بلکہ نوجوانوں کا ہے ان خیالات کا اظہار فواد چوہدری نے اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر کیا انہوں نے مولانا فضل الرحمان کی طرف اشار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو چلانے کا فیصلہ اب مولانا پر نہیں چھوڑا جاسکتا ہے اگر اس روح سے دیکھا جائے تو پھر پاکستان کا قیام ہی عمل میں نہ آتا کیونکہ تمام بڑے علماءتو پاکستان کے قیام کے مخالف تھے اور وہ علماءقائد اعظم محمد علی جناح کو کافر اعظم کہتے تھے انہوں نے کہا کہ اب آگے کا سفر مولویوں کا نہیں بلکہ نوجوانوں کا ہے ٹیکنالوجی ہی پاکستان کو آگے لے جاسکتی ہے۔وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کو کیسے چلانا ہے کا فیصلہ مولانا پر نہیں چھوڑا جاسکتا اب آگے کا سفر مولویوں کا نہیں بلکہ نوجوانوں کا ہے ان خیالات کا اظہار فواد چوہدری نے اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر کیا انہوں نے مولانا فضل الرحمان کی طرف اشار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو چلانے کا فیصلہ اب مولانا پر نہیں چھوڑا جاسکتا ہے اگر اس روح سے دیکھا جائے تو پھر پاکستان کا قیام ہی عمل میں نہ آتا کیونکہ تمام بڑے علماءتو پاکستان کے قیام کے مخالف تھے اور وہ علماءقائد اعظم محمد علی جناح کو کافر اعظم کہتے تھے انہوں نے کہا کہ اب آگے کا سفر مولویوں کا نہیں بلکہ نوجوانوں کا ہے ٹیکنالوجی ہی پاکستان کو آگے لے جاسکتی ہے۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ محرم، عیدین اور رمضان کے حوالے سے دس سالہ کلینڈر تشکیل دینے کے لئے ایک پانچ رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے تا کہ چاند کے نظر آنے یا نہ آنے کے مسئلہ کو ختم کیا جا سکے۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ چاند کے کلینڈر کو وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی پاکستان سپیس اینڈ اپر اپٹما سفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو)، محکمہ موسمیات اور سائنس و ٹیکنالوجی سے منسلک ماہرین پر مشتمل ہو گی جو آئندہ ہفتہ کام شروع کر دے گی۔مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ فواد چودھری پاکستان کی تاریخ کومسخ نہ کریں ، وزیر اعظم عمران خان وزراکو ہدایت کریں کے وہ تاریخ کومسخ نہ کریں، فواد چودھری نظام سے لاعلم ہیں ، دینی معاملات پر باتوں میں باتوں سے پرہیز کرنا چاہئے ۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ فواد چودھری چاہیں تو ان کوسوسال کا کلینڈر بھی بنادیں گے ، وہ جلسہ بھی کرلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فواد چودھری کو پتہ ہوناچاہئے کہ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات میں ہوتاہے ۔ فواد چودھری نظام سے لاعلم ہیں، دینی معاملات میں باتوں سے پرہیز کرنا چاہئے ۔ان کا کہنا تھا کہ کبھی بھی ایسا نہیں ہوتا کہ کھلے آسمان میں چاند نظر نہ آتا ہو۔فواد چودھری کا علمااورکچھ لوگوں پر کمیٹی بنانے کا اعلان غلط ہے ، علما تحریک پاکستان میںپیش پیش رہے ہیں، فواد چودھری فرض منصبی ادا کریں ، تاریخ مسخ نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان میں علماکی جدجہد مسخ نہ کی جائے ، ہم نے ایک بار بھی غلط رویت نہیں دی ، پورے پاکستان میں اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

